آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہجرت کی خبر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے کس کو دی؟ ‏


   سوال نمبر 1846

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 جب حضور صلی االلہ علیہ و آلہ وسلم کو ہجرت کا حکم ہوا تو سب سے پہلے کس کو بتایا۔   مہربانی کرکے جواب عنایت فرمائیں؟ 

المستفتی۔ عبداللہ 


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب

جب حضور ﷺ کو ہجرت کا حکم حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے ہوا تو آپ ﷺ سب سے پہلے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو بتایا !

جیسا کہ شیخ الحدیث حضرت علامہ ومولانا مفتی عبدالصطفی اعظمی علیہ الرحمہ ہجرت رسول ﷺ کا واقعہ ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ جب کفار حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل پر اتفاق کرکے کانفرنس ختم کر چکے اور اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے تو حضرت جبرئیل امین علیہ السلام رب العالمین کا حکم لیکر نازل ہو گئے کہ اے محبوب !

آج رات کو آپ اپنے بستر پر نہ سوئیں اور ہجرت کرکے مدینہ تشریف لے جائیں ۔

چنانچہ عین دوپہر کے وقت حضور ﷺ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر تشریف لے گئے اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا کہ سب گھر والوں کو ہٹا دو کچھ مشورہ کرنا ہے۔  حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم آپ پر میرے ماں باپ قربان یہاں آپ کی اہلیہ

 (حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا )

 کے سوا اور کوئی نہیں ہے ( اس وقت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی ہو چکی تھی ) حضور نے فرمایا اے ابو بکر صدیق ! اللہ نے مجھے ہجرت کی اجازت فرما دی ہے۔  الخ

(سیرت مصطفی صفحہ ١٥٨،١٥٩)


کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار 

 ٨/ربیع الاوّل ۱۴۴۳ ہجری

١٥/اکتوبر ۲۰۲۱ عیسوی

دن/جمعہ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney