سوال نمبر 1847
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کے کافر و مشرک کو زمزم شریف دے سکتےہیں یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی :-محمد ارشد رضا رضوی
احمد آباد گجرات
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
آب زم زم جو باعث برکت اور متبرک چیز ہیں جس طرح فاتحہ وغیرہ کی چیز کا کافر و مشرک اہل نہیں اسی طرح آب زم زم کا بھی کافر و مشرک اہل نہیں!
ارشادباری تعالی ہے وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیۡنَ وَ الطَّیِّبُوۡنَ لِلطَّیِّبٰتِ (سورة نور، آیت ٢٦)
ترجمہ کنزالایمان:- اور ستھریاں ستھروں کے لئے اور ستھرے سھتریوں کے لئے۔
لہذا کافر کو آب زم زم کا پانی نہیں دے سکتے جس طرح فاتحہ وغیرہ کی متبرک چیزیں نہیں دے سکتے ۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج، بہار
۲۸/ صفر المظفر ۱۴۴۳ ہجری
۶/ اکتوبر ۲۰۲۱ عیسوی
دن:- بدھ
الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ ومولانا مفتی ابراہیم خان امجدی صاحب قبلہ
0 تبصرے