آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

چار بیٹے، دو بیٹی، اور بیوی کے درمیان ترکہ کس طرح تقسیم ہوگا؟

 

     سوال نمبر 1856

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ باپ کے انتقال کے بعد چار بیٹے دو بیٹی ایک ماں (میت کی بیوی) کے درمیان کس طرح مال تقسیم ہوگا ؟ 

المستفتی :- محمد علی رضا 


      وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

 الـجـــــوابــــــــــ بعــــون المـــلک الــــوھــابــــــــ 

صورت مسئولہ میں میت کے ترکہ سے ترتیب وار کل چار طرح کے حقوق متعلق ہوتے ہیں ۔

اول ۔ اس کے مال سے میت کی تجہیز وتکفین کی جاۓ ۔

دوم۔ اس کے مال سے میت دیون ادا کئے جائیں ۔

سوم_ اس کے تہائی  مال سے میت کی  وصیت پوری کی جاۓ ۔ 

چہارم- اس کے بعد بچے ہوۓ مال و جائداد میں سے میت ورثہ کے درمیان میراث تقسیم کی جاۓ ۔


جیساکہ فتاوی عالمگیری جلد  ٦ صفحہ  ٤٤٧ میں ہے ،،


التَّرِكَةُ تَتَعَلَّقُ بِهَا حُقُوقٌ أَرْبَعَةٌ: جِهَازُ الْمَيِّتِ وَدَفْنُهُ وَالدَّيْنُ وَالْوَصِيَّةُ وَالْمِيرَاثُ. فَيُبْدَأُ أَوَّلًا بِجَهَازِهِ وَكَفَنِهِ وَمَا يُحْتَاجُ إلَيْهِ فِي دَفْنِهِ بِالْمَعْرُوفِ،ثُمَّ بِالدَیْنِ ثُمًّ تُنَفَّذُ وَصَايَاهُ مِنْ ثُلُثِ مَا يَبْقَى بَعْدَ الْكَفَنِ وَالدَّيْنِ إلَّا أَنْ تُجِيزَ الْوَرَثَةُ أَكْثَرَ مِنْ الثُّلُثِ ثُمَّ يُقَسَّمُ الْبَاقِي بَيْنَ الْوَرَثَةِ عَلَى سِهَامِ الْمِيرَاثِ،)

اھ ملخصا ۔

 صورت مسئولہ میں بعد تقدیم ماتقدم وانحصارورثہ فی المذكورين باپ کے جائداد منقولہ وغیرمنقولہ کے آٹھ حصے کئے جائیں گے ۔ 

ایک حصہ( آٹھواں )ماں کو ملے گا جو میت کی بیوی ہے ۔ 

ارشادباری تعالی :۔

،،فَاِنْ  كَانَ  لَكُمْ  وَلَدٌ  فَلَهُنَّ  الثُّمُنُ  مِمَّا  تَرَكْتُمْ  مِّنْۢ  بَعْدِ  وَصِیَّةٍ  تُوْصُوْنَ  بِهَاۤ  اَوْ  دَیْنٍؕ-،،  


پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں  سے آٹھواں  جو وصیت تم کر جاؤ اور دَین نکال کر،

(پارہ  ٤ سورہ النساء آیت میراث  ١٢ )

پھر باقی بچے سات حصے کے دس حصے کیۓ جائیں گے ۔ 

اس میں سے دو دو حصہ ہر ایک لڑکے کو ملے گا ۔ 

اور ایک ایک حصہ لڑکیوں کو ملےگا ۔ 


ارشادباری تعالی :۔ 

 ،، للذکرمثل حظ الانثیین ،، 

بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں کے برابرہے ۔ 

(پارہ  ٤  سورہ النساء آیت میراث  ١١)

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبه 

العبد ابوالفیضان محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریاگنج سدھارتھ نگر یوپی .

المتوطن :- کھڑریابزرگ پھلواپور گورابازار سدھارتھنگر یوپی ۔ 

٢٣    ربیع الاول    ١٤٤٣ھ

٣٠   اکتوبر           ٢٠٢١ء




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney