آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

بد مذہبوں کے مدرسے میں بچوں کو پڑھانا کیسا

سوال نمبر 1894

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان شرع متین ۔ ایک سنّی مسجد کا امام اپنے بچوں کو دیوبندی مدرسے میں حفظ پڑھنے کے لئے بھیجا ہے کیایہ جائز ہے؟ اسکےعلاوہ وہ امام دیوبندی مدارس کی تعریف بھی کرتا ہےکہ انکے مدارس میں پڑھائی بہت اچھی ہوتی ہے کیا یہ تعریف کرنا جائز ہے جبکہ روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ دیوبندی وہابی ہمارے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی گستاخی کرتے ہیں اور اپنے ماتحت کو گستاخی کا درس دیتے ہیں ۔ مدلل جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں شریف القادری نیپالگنج     


 وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 وہابیہ دیابنہ اپنے کفری عقائد کی بنیاد پر کافر و مرتد ہیں اور ان کے مدرسے میں بچوں کو تعلیم کے لیئے بھیجنا سخت حرام ہے جیسا کہ ارشاد نبوی ہے *ایاکم وایاھم لا یضلونکم ولا یفتنونک* کہ ان سے دور رہو اور ان کو خود سے دور رکھو وہ تمہیں گمراہ کر دیں گے اور فتنے میں ڈال دیں گے نیز قرآن کریم میں ارشاد ہوا کہ قو انفسکم و اھلیکم نار* کہ خود کو اور اپنے اہل و عیال کو نار جہنم سے بچاؤ بد مذہبوں کے یہاں بچوں کو بھیجنا نہ صرف حرام بلکہ ہلاکت ایمان کا باعث ہے کہ یہ دیابنہ بچے کے ذہن میں اپنی ساری گندی بھر دیں گے اور پھر بچہ خود اور اپنے نسل کے ساتھ تباہ و برباد ہو جائے گا اور اس کے ذمہ دار اور حقدار نار والدین ہوں گے اس لیئے نسل کو اچھی راہ یعنی مسلک اعلیٰ حضرت پر قائم رکھنا اور عشق رسول سے سرشار کرنا والدین کا اہم فریضہ ہے. اور انہیں مسلمان جانتے ہوئے بھیجنا تو کفر ہے *کما قال من شک فی کفرہ و عذابہ فقد کفر* کہ ان کے کفر و عذاب میں شک کرنے والا بھی کافر ہے اور ایسے امام کے پیچھے نماز درست نہیں ہے اور بد مذہبوں کی بلاوجہ شرعی تعریف کرنا سخت معیوب ہے اور ان کے مدرسے کی تعریف کرنا فتنے کے دروازے کو کھولنا ہے اور دیگر بھولے بھالے مسلمانوں کو اس کی طرف ابھارنا ہے جو کہ گناہ جاریہ کا سبب ہے امام پر لازم ہے کہ جس کے سامنے بھی تعریف کی ان کو فردا یا مجموعہ حقائق دیابنہ اور ان کے باطل و بے بنیاد اعتقاد کو ظاہر کرے اور اپنے قول سے رجوع کرے امت مسلمہ پر لازم ہے کہ ایسے امام کو سمجھائیں اور اگر نا مانے تو امامت سے برخواست کر کے سماجی بائکاٹ کریں ۔

و اللہ تعالیٰ اعلم

 صہیب رضا رزمی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney