سوال نمبر 1903
السلام علیکم و رحمة اللہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کافر کی شادی یا پارٹی میں کھانا بنا سکتا ہے یا نہیں؟
المستفتی۔ غلام مرسلین رصْا قادری مرادآباد
وعلیکم السلام و رحمةاللہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کافر وغیرہ کی شادی یا پارٹی وغیرہ میں اگر کوئی مسلمان کھانا بنانا چاہے تو کھانا بنا سکتا ہے بشرطیکہ گوشت مردار کا نہ ہو مگر نہ بنانا بہتر و انسب ہے !
حضور سیدی سرکار اعلی حضرت اپنی کتاب فتاوی رضویہ جلد ہشتم صفحہ ١٧٩، مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی پاکستان میں مندر میں مسلمان کا اجرت پر کام کرنے کے تعلق سے لکھتے ہیں کہ مکروہ ہے اور جو کرے مستحق سزا نہیں۔
لہٰذا جب مسلمان مندر میں اجرت لیکر کام کر سکتا ہے تو انکی شادی یا پارٹی وغیرہ میں مسلمان کھانا بدرجہ اولی بنا سکتا ہے مگر نہ بنانا بہتر ہے
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
دھانگڑھا بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار
0 تبصرے