آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

رحمن اور رحیم میں کیا فرق ہے؟


سوال نمبر 1905
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ رحمٰن اور رحیم میں کیا فرق ہے اور رحمن کس کے لئے خاص ہے اور رحیم کس کے لئے خاص ہے
 مدلل و مفصل قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 
المستفتی :- محمد انور خان رضوی علیمی اسمعیلی پتہ شراوستی یوپی



 وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب:
رحمن اور رحیم میں فرق یہ ہے کہ رحمٰن اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے ! اور رحیم عام ہے ۔ شیخ التفسیرمفتی فیض احمد اویسی لکھتے ہیں کہ:رحمن اوررحیم میں فرق یہ ہے کہ لفظ رحمن باری تعالٰی کے ساتھ مخصوص ہے یا یہ کہ اس سے رحمت عالم مراد ہوتی ہے (دنیا وآخرت میں)یا یہ کہ بڑی نعمتیں مراد ہوتی ہیں پس بہ بنائے وجہ اول رحمن وہ صفت ہوگی کہ اس جیسی جنس کا صدور بندگان سے محال ہے! اور رحیم وہ صفت ہے کہ اس جیسی جنس کا صدور بندگان سے کچھ نہ کچھ ممکن ہے ، 
 (فیوض الرحمن اردو،ترجمہ تفسیر روح البیان ،٤٦) نیزمرأة المناجیح میں ہے کہ :رحمٰن کے معنے ہیں دنیا میں تمام بندوں پر رحم فرمانے والا اور رحیم کے معنی ہیں آخرت میں صرف مسلمانوں پررحم فرمانے والا ۔(ج ،٣،رقم الحدیث ٥١٢)
واللہ اعلم
 کتبہ 
محمدامتیازقمررضوی امجدی۔ جھارکھنڈ ، ١٠/دسمبر٢٠٢١ ٕ



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney