آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سوشل میڈیائی تصویر پر، ماشاء اللہ، سبحان اللہ کہنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 1908
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
کیافرماتے ہیں علماۓ کرام ۔ فیس بک۔واٹشاپ۔پراگرکسی نے اپنی تصویرڈالی تواسے دیکھ کر ماشاءاللہ۔سبحان الله۔کمینٹ میں لکھناکیساھے۔
جواب عنایت فرماٸیں۔
المستفتی۔ محمدرجب علی قادری فیضی اترولوی 



 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 بسم اللہ الرحمن الرحیم 
 الجواب بعون الملک الوھاب 
بلا ضرورت تصویر کھینچنا کھنچوانا ناجائز وحرام ہے فیس بک، واٹس ایپ پر اپنی تصویر ڈالنا یہ بلا ضرورت ہے اسلئے یہ ناجائز وحرام ہوگا ! حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ تصویر بنانا یا بنوانا وہ بہر حال حرام ہے۔ 
(بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ٦٢٩) اور اس بارے میں احادیث کثرت سے وارد ہیں چنانچہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے 
" ان اشد الناس عذابا یوم القیامة الذین یشبھون بخلق اللہ " یعنی بیشک نہایت سخت عذاب روز قیامت ان تصویر بنانے والوں پر ہوگا جو خدا کے بنائے ہوئے کی نقل کرتا ہے۔
 (مسلم شریف جلد دوم صفحہ ٢٠٠)
لہٰذا معلوم ہوا کہ بلا ضرورت تصویر کھینچنا کھنچوانا ناجائز وحرام ہے تو ناجائز وحرام کام پر ماشااللہ سبحان اللہ لکھنا یہ راضی پر دال ہے جو کہ ناجائز وحرام ہوگا
 واللہ تعالی اعلم بالصواب 
 کتبہ
 محمد مدثر جاوید رضوی مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج، بہار ۱۱/ ربیع الآخر ۱۴۴۳ ھ ۱۷/ نومبر ۲۰۲۱ ع دن:- بدھ



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney