سوال نمبر 1910
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ جمعہ کے دن سب مقتدی کو برابر ثواب ملتاہے یا پھر کم وبیش؟
المستفتی
ساجد علی قادری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
جمعہ کے دن سب کو برابر ثواب نہیں ملتا ہے بلکہ جو پہلے مسجد پہونچے گا اسے زیادہ ثواب ملےگا اور جو تاخیر میں آۓگا اسے کم ثواب ملےگا جیسا کہ حدیث پاک میں موجود ہے
عن ابي هريرة ان النبي صلى الله عليه وسلم قال إذا كان يوم الجمعة قعدت الملائكة على ابواب المسجد فكتبوا من جاء إلى الجمعة فإذا خرج الإمام طوت الملائكة الصحف , قال فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: المهجر إلى الجمعة كالمهدي بدنة، ثم كالمهدي بقرة ثم كالمهدي شاة ثم كالمهدي بطة ثم كالمهدي دجاجة ثم كالمهدي بيضة )
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے (اس دن) مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور جو جمعہ کے لیے آتا ہے اسے لکھتے ہیں اور جب امام (خطبہ دینے کے لیے) نکلتا ہے تو فرشتے رجسٹر لپیٹ دیتے ہیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جمعہ کے لیے سب سے پہلے آنے والا ایک اونٹ کی قربانی کرنے والے کی طرح ہے پھر اس کے بعد والا ایک گائے کی قربانی کرنے والے کی طرح ہے پھر اس کے بعد والا ایک بکری کی قربانی کرنے والے کی طرح ہے پھر اس کے بعد والا ایک بطخ کی قربانی کرنے والے کی طرح ہے پھر اس کے بعد والا ایک مرغی کی قربانی کرنے والے کی طرح ہے پھر اس کے بعد والا ایک انڈے کی قربانی کرنے والے کی طرح ہے سنن نسائیی کتاب الجمعۃ باب التبکیر الی الجمعۃ حدیث، ١٣٨٦
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد فرقان برکاتی امجدی ٢٠/ جمادی الاول ١٤٤٣ ھ ٢٥/ دسمبر ٢٠٢١ ء
0 تبصرے