سوال نمبر 1912
السلام عليكم ورحمۃ اللہ برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ میں کہ عورتیں کان میں زیور کیوں پہنتی ہیں ؟سب سے پہلے کس نے پہناہے؟
اور ایک کان میں کتنی بالیاں پہن سکتی ہیں؟
المستفی محمد اختر
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
باسمہ تعالی وتقدس الجواب
عورتیں کان میں زیور زیب وزینت کے طور پر پہنتی ہیں۔اوریہ زمانہ رسولﷺ سے چلتا آرہا ہے۔
جیساکہ "نعم الباری فی شرح صحیح البخاری " میں ہےکہ جب نبی کریمﷺ نے عورتوں کو صدقہ کرنے کا حکم صادرفرمایا تو وہ اپنی بالیاں حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کی جھولی میں ڈالنے لگی:ثم اتی النسا ٕ ومعہ بلال فامرھن بالصدقة فجعلت المرأة تلقی قرطھا"یعنی پھرآپ عورتوں کے پاس آۓ اورآپ کے ساتھ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ تھے پس آپ نے ان عورتوں کو صدقہ کرنے کا حکم دیا پس عورت ان بالیوں کو (حضرت بلال رضی اللہ عنہ کےکپڑے )میں ڈالتی تھی(نعم الباری،ج١٢،ص٤٠٠)
البتہ یہ یادرہے کہ یہ زینت اپنے شوہر کے لۓ کرے نہ کہ غیرمحرم کے لۓ ۔ارشاد باری تعالی ہے:
" وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ"
ترجمہ :اوراپناسنگار ظاہرنہ کریں مگراپنے شوہروں پر(کنزالایمان،سورة النور،آیت ٣١)
اب رہا کہ سب سے پہلے زیور کس نے پہنا ؟اس کے تحت فقیر کی نظرسے اب تک کسی کتاب میں یہ عبارت نہیں گزری ہے ۔
البتہ اتنا ضرور ہے کہ سب سے پہلے حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالی عنہا کا کان چھیداگیا ۔جیساکہ جاءالحق،ص٣٠٩ "پر مذکورہے۔ تو ظاہر ہے کہ سب سے پہلے آپ ہی پہناہوگا اللہ علیم خبیر ہے.
سونےاورچاندی کے زیورکے استعمال پرشریعت کی طرف سے کوئی حدبندی نہیں عورت جتنا چاہے پہن سکتی ہے البتہ خواتین کو چاہیے کہ اپنے کان میں اتناہی بالیاں پہنیں کہ جس سے ان کے حسن میں کمی نہ واقع ہو اور نہ ہی کان کو کوئی نقصان پہونچے کیونکہ اعضائےبدنیہ کو نقصان پہونچانا جائز نہیں ہے
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
ابو کوثر محمد ارمان علی قادری جامعی
بھگوتی پور، ستیامڑھی۔
تخصص فی الفقہ نوری دارالافتا ٕ ،بھیونڈی۔
٢٠/جمادی الاولی ١٤٤٣ھ
0 تبصرے