جس کے نام سے عقیقہ نا ہوا ہو اس کے نام سے قربانی ہو جائے گی؟


سوال نمبر 1913
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں جس کے نام سے عقیقہ نہیں ہوا ہے اس کے نام سے قربانی نہیں ہو گی کیا یہ درست ہے؟ 
 سائل:-  عبدالغفار بہار




 وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
 بسم الله الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوھاب:
قربانی ہوجاۓگی اگرچہ عقیقہ نہ ہواہو۔ "فتاوی شیموگہ ،ص٢٩٤ " پرہے کہ قربانی اور عقیقہ یہ دو مختلف عبادتیں ہیں قربانی عقیقہ پر منحصر نہیں اور نا ہی عقیقہ قربانی پر منحصر ہے بلکہ یہ دونوں الگ ہیں لہذا کسی کے نام سے پہلےعقیقہ نہیں ہوا ہوتووہ اگر قربانی کرنا چاہتاہے تو یقینا اس کی طرف سے قربانی ہوگی۔ 
 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
 کتبہ
 فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۱۷ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney