آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اللہ تعالٰی کا انکار کرنے والا کافر ہے!


سوال نمبر 1922
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید بحث و مباحثہ کے درمیان غصے میں یہ کہا کہ اللہ ہے ہی نہیں اب زید کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے نیز زید شادی شدہ ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں؟ 
المستفتی : محمد ثمیر رضا پالی راجستھان



 وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ ۔ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
 الجواب بعون الملک العزیز الوھاب اللھم ھدایة الحق والصواب :
صورت مسٸولہ میں زید اللہ تعالی کے وجود کامنکر ہواہے جیساکہ سوال سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالی ہے ہی نہیں "معاذاللہ "لھذا زید کافر و مرتد ہو گیا زید پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس جملے سے رجوع کرے اور توبہ و استغفار کر کے تجدید ایمان اوراگربیوی والا ہے توتجدید نکاح بھی کرے اوراگربیعت شدہ تھا تو تجدید بیعت بھی ۔نیز آٸندہ کے لۓ عہدکرے کہ ایسا جملہ کبھی نہ بولونگا ۔اورغصہ آۓ تو برداشت کرے کسی طرح سےغلط بات زبان سے نہ نکالے۔ حضور شارح بخاری حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمة اللہ علیہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں کہ: جن لوگوں نے یہ بکا کہ خدا نہیں یہ اسلام سے خارج ہو کر کافر و مرتد بے دین ہو گۓ ان کی بیبیاں نکاحوں سے نکل گئیں ان دونوں پر فرض ہے کہ فورا بلا تاخیر توبہ کریں اور یہ اقرار کریں کہ اللہ عزوجل موجود ہے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوں بیویوں کو رکھنا چاہیں تو پھر سے نکاح کریں اگر یہ لوگ یہ حکم شرعی مان جائیں تو فبہا ورنہ مسلمان ان دونوں سے مکمل بائکاٹ کرلیں سلام و کلام میل جول بند کردیں ان کی بیویاں ان سے علیحدہ ہو جائیں ورنہ جتنی قربت ہوگی زناۓ خالص ہوگی جو اولاد ہوگی اولاد زنا ہوگی اگر یہ دونوں اسی حال پر مرجائیں تو مسلمان ان دونوں کے دفن کفن جنازہ میں ہرگز شامل نہ ہوں بلکہ اگر وسعت ہو تو مسلمانوں کے قبرستان میں ان دفن بھی نہ ہونے دیں، (فتاوی شارح بخاری جلد اول صفحہ نمبر ۲۴۸،۲۴۹ ناشر دائرۃ البرکات ) اور ایسا ہی مشہور زمانہ کتاب، کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب ،میں ہے "اللہ تعالی کے وجود کا انکار کرنے والا کافر و مرتد ہے ، (صفحہ نمبر ۹۶ مکتبہ دعوت اسلامی) اور ایسا ہی ،فتاوی رضا دار الیتامی صفحہ ۲۹، و ،بہار شریعت جلد اول صفحہ نمبر ، ۵،۶ ،پر بھی ہے

واللہ تعالی اعلم بالصواب 
 کتبــــــــــــــــہ 
محمد معراج رضوی سنبھلی



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney