سوال نمبر 1923
الســـلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام مفتیان عظام اس سوال کے بارے میں کہ جانور ،جانور کا گوشت کیوں کھاتا ہے ؟
سائل رفیع الدین سمنانی سنت کبیر نگر۔
وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ۔
الجواب بعون الملک الوھاب :
یہ نظام قدرت کے تحت ہے کہ ایک جانور دوسرے جانور کا گوشت کھاتا ہے۔
اللہ عزوجل خالق و مالک ہےاورتمام مخلوق کو اپنی مشیت کے تحت خوراک بھی عطا فرماتاہے نیز ہرایک چیز کو اپنے اندازہ سے پیدا فرماٸی ہے۔
ارشاد الہی ہے:اناکل شی ٕ بقدر"
ترجمہ کنزالایمان:بے شک ہم نے ہرچیز ایک اندازہ سے پیدا فرماٸی (القمر،٤٩)
نیزمذکورہ بالا آیت کریمہ کے تحت صاحب صراط الجنان نے "مدارک ،ص، ١١٩٠" کے حوالے سے یوں وضاحت فرماٸی : کہ بےشک ہم نے ہرچیز حکمت کے تقاضے کے مطابق ایک اندازے سے پیدا فرماٸی ہے (تفسیرصراط الجنان ،ج ٩،ص٦١٦)
نیز " ج١٠،ص٦٢٧"پر ہے" الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى "
ترجمہ کنزالایمان ،جس نے بنا کر ٹھیک کیا، یعنی اپنے اس رب عزوجل کی پاکی بیان کرو جس نے ہر چیز کی پیدائش ایسی مناسب فرمائی جو پیدا کرنے والے کے علم و حکمت پر دلالت کرتی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
كتبه :
محمد امتياز قمر رضوى امجدى گریڈیہ جھار کھنڈ انڈیا، ٢٤/١٢/٢٠١/
1 تبصرے
ماشاء اللہ عزوجل
جواب دیںحذف کریں