آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نابالغ سمجھدار بچوں کی جماعت کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 1924
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں اگرنابالغ سمجھدار دو یا تین یا اس سے زیادہ بچوں کی جماعت کریں گے تو کیا امام آگے کھڑا ہوگا
 المستفتی :- ذیشان چشتی اٹاوہ 



 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون الملک الوہاب
 اگر لڑکے واقعی دو یا دو سے زائد و سمجھ دار ہیں تو امام آگے کھڑے ہو کر کے ہی نماز پڑھاۓ گا جیسا کہ صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ محمد علی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں اکیلا مقتدی مرد اگرچہ لڑکا ہو امام کے برابر داہنی جانب کھڑا ہو بائیں طرف یا پیچھے کھڑا ہونا مکروہ ہے دو مقتدی ہوں تو پیچھے کھڑے ہوں برابر کھڑا ہونا مکروہ تنزیہی ہے دو سے زائد کا امام کے برابر کھڑا ہونا مکروہ تحریمی 
 بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ نمبر ۵۸۴/۸۵ مطبوعہ مکتبہ المدینہ اور حضرت علامہ مفتی جلال الدین صاحب قبلہ امجدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں بالغ امام نا بالغوں کی امامت کر سکتا ہے اسی طرح ایک بالغ اور چند نابالغ مقتدیوں کی بھی بالغ امامت کر سکتا ہے فتاویٰ فیض الرسول ج ۱ ص ۲۹۲ مطبوعہ دار الاشاعت فیض الرسول براؤں شریف اور جب امام کی امامت برائے نا بالغین درست تو وہ آگے کھڑے ہو کر ہی نماز پڑھے گا 
 واللہ اعلم 
 ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney