آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

رنگ برنگ مچھلیوں کو پالنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 1926
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
 کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ شیشہ والی پیٹی میں جو آجکل بطور زینت رنگ برنگی مچھلیا ں رکھی جاتی ہیں کیا ایسے رکھنا جا ئز ہے ؟زید کہتا ہے کہ اس طریقہ سے مچھلیاں رکھنا نا جائز ہے اس لیے کہ ایسی صورت میں مچھلیاں محدود ہو جاتی ہیں اور یہ طریقہ مچھلیوں کی آزادی کے مانع ہے حکم شرع سے آگاہ فرمائیں 
 المستفی عبد المنان 



 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
 بسم الله الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوھاب
 حلال جانوروں کو پالنا جائز ہے بشرطیکہ ان کے خوراک کا خوب خیال رکھا جائے ، ہاں اگر ان کے خوراک کا خیال نہ رکھا جائے تو ایسی صورت میں جانوروں کو قید کرنا جائز نہیں ہے، زید کا مطلقاً یہ کہنا کہ اس طرح مچھلیا محدود ہوجاتی ہیں یہ اس کی خام خیالی ہے جواز اور عدم جواز کی صورت اوپر بیان کردیا عدم جواز کی صورت میں آدمی سخت گنہگار ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کا ٹھکانہ جہنم بن جاتا ہے ، حضور اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ دخلت امرأة النار في هرة ربطتها فلم تطعمها ولم تدعها تأكل من خشاش الارض فوجبت لها النار بذلک رواه البخاري عن ابن عمر رضی الله تعالی عنهما ، وجملة "فوجبت "من رواية الإمام أحمد عن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما۔ (بخاری، الصحيح، كتاب بدء الخلق، رقم ۲ ) یعنی ایک عورت جہنم میں گئی ایک بلی کے سبب کہ اسے باندھ رکھا تھا نہ خود کھانا دیا نہ چھوڑا کہ زمین کا گرا پڑا یا جو جانور کو ملتا کھاتی اس وجہ سے اس عورت کے لئے جہنم واجب ہو گئی (اس کو امام بخاری نے سیدنا حضرت عبد الله بن عمر رضی الله عنهما سے روایت کیا اور جملہ "فوجبت" (یعنی اس عورت کے لئے جہنم واجب ہو گئی ، حضرت امام احمد بن حنبل نے بروایت سیدنا حضرت جابر رضی الله تعالی عنهما ذکر فرمایا
 (فتاوی رضویہ جلد ۱٦ صفحہ ۳۱۱) 
 
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
کتبہ
 فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۲۳ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری ۲۸ دسمبر ۲۰۲۱ عیسوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney