آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اعلٰی حضرت کو سب سے پہلے مجدد کس نے کہا؟

 
سوال نمبر 1931
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام ومفتیان عظام کہ اعلیحضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کو سب سے پہلے مجدد کا لقب کہاں سے ملا اور کس نے دیا ؟
جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
 المستفتی محمد دانش رضا مہاراشٹر




 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب 

حکیم الملت حضرت علامہ مفتی ناظر اشرف صاحب قبلہ قادری تحریر فرماتے ہیں کہ امام احمد رضا قدس سرہ العزیز کو عظیم آباد پٹنہ بہار کی عظیم کانفرنس میں سب سے پہلے مجدددین ملت ہونے کے تعلق سے مولانا عبد المقتدر بدایونی نے اعلان کیا اور اس زمانے کے ممتاز علماء ومشائخ مثلاً خاتم الاکابر سیدنا آل رسول احمدی مارہروی، مولانا شاہ عبد المقتدر بدایونی ، مفتی ارشاد حسین رامپوری ، سیدناشاہ ابوالحسین نوری مارہروی ، صدرالافاضل مولانا نعیم الدین مرادآبادی ، مولانا ہدایت رسول ، مولانا عبد العلیم صدیقی میریٹھی ، مولانا شاہ سید احمد اشرف کچھوچھوی ، شاہ علی حسن اشرفی میاں کچھوچھوی ، مولانا عبد الصمد محدث سورتی علیھم الحمۃ والرضوان وغیرھم نے انہیں اپنا امام و مجدد جانا اور مانا اور ان کے پیش کردہ احکام کو واجب الاتباع قرار دیا نیز علماء مکہ ومدینہ میں ائمہ حرم شریف ، ائمہ مسجد نبوی شریف ، مفتیان اہل سنن حرمین طیبین نے بھی انہیں اس امت کا مجدد اعظم اور پیشواۓ دین تسلیم فرمایا اور تحریر کیا 

فتاوی دارالعلوم اعلیحضرت جلد اول صفحہ ٣٤٠ ٣٤١ واللہ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد فرقان برکاتی امجدی
 ٢٧/ جمادی الاول ١٤٤٣ ھ 
یکم جنوری ٢٠٢٢ ء



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney