آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

طوطا بگلا کھانا کیسا ہے؟

سوال نمبر 1969

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماۓدین و مفتیان شرع متین مسئلئہ ھٰذا میں کہ کیا بگلا کھانا جائز ہے؟ عندالشرع اس کا کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیےالمستفتی: محمد بہاءالدین سہروردی رانی سر گجرات 


وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

بگلا حلال پرندہ ہے اسے کھانا جائز ہے! تفصیلی جواب دیکھیے پرندوں کے حلال ہونے کے بارے میں  قاعدہ یہ ہے کہ جن پرندوں کے پنجے نہیں یا پنجے تو ہیں مگر وہ ان سے شکار نہیں کرتے تو وہ حلال ہیں اور اسی طرح ایک قاعدہ یہ بھی ہے کہ جن پرندوں کی منقار یعنی چونچ سیدھی ہو تو کوے کے علاوہ سب حلال ہیں بگلے کی چونچ بھی سیدھی ہوتی ہے اور وہ پنجے سے شکار بھی نہیں کرتا اس لیے بگلا حلال ہے  

حدیث شریف میں ہے "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ وَكُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنْ الطَّيْرِ" یعنی: حضور نبئ اکرمﷺ نے ہر نوکیلے دانت والے درندے اور پنجے والے پرندے کو (کھانے) سے منع فرمایا ( صحیح مسلم ج ٢ ص ١٤٧ )

بدائع الصنائع میں ہے:"رُوِيَ فِي الْخَبَرِ الْمَشْهُورِعَنْ رَسُولِ اللَّهِ  صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَھَی عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ وَكُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنْ الطَّيْرِ"

 مشہور روایت میں یہ بات منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے "ہر نوکیلے دانت والے درندے اور پنجے والے پرندے کو کھانے سے منع فرمایا" ج ٥ ص ٣٩ ) 

 علامہ امام ابوبکر بن علی بن محمد حداد زبیدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ("لا یجوز اکل کل ذی ناب من السباع ولا ذی مخلب من الطیر") المراد ذی الناب ان یکون لہ ناب یصطاد بہ کذا من ذی المخلب" یعنی: نوکیلے دانت والے درندوں اور پنجوں والے پرندوں کا کھانا جائز نہیں اور نوکیلے دانتوں سے مراد یہ ہے کہ اس کے ایسے نوکیلے دانت ہوں جن سے وہ شکار کرتا ہو اور اسی طرح پنجوں سے مراد یہ ہے کہ ان سے وہ پرندہ شکار بھی کرتا ہوں ( جوھرةنیرة ج ٢ ص ٤٤٣ )

حضور مفتئ اعظم ہند قادری نوری علیہ الرحمہ سے بگلے اور چند پرندوں کے بارے میں سوال ہوا تو آپ نے فرمایا: سب حلال ہیں ( فتاوی مفتئ اعظم ج ٥ ص ١٠٩ ) 

 علامہ مفتی نوراللہ نعیمی علیہ الرحمہ پرندوں کی حلت اور حرمت کا ایک قاعدہ بیان کرتے ہوۓ تحریر فرماتے ہیں: پرندوں کے بارے میں ایک استقرائی قاعدہ یہ بھی ہے کہ جن کی چونچ مڑی ہوئی ہے طوطے کے سوا سب حرام جیسے باز وغیرہ اور جن کی چونچ سیدھی ہے وہ کوے کے علاوہ سب کے سب حلال ہیں جیسے  کبوتر,فاختہ,گیری,لالی ( مینا ) وغیرہ ( فتاوی نوریہ ج ٣ ص ٣٨١ ) بگلے کے پنجے تو ہیں لیکن وہ پنجوں سے شکار نہیں کرتا اس لیے بگلا حلال ہے اور اسے کھانا بالکل جائز ہے 


واللہ وسولہ اعلم


کتبہ : سید محمد نذیرالہاشمی سہروردی نوری ارشدی

 ( شاہی دارالقضا و آستانئہ عالیہ غوثیہ سہروردیہ داہود شریف الھند)

بتاریخ ١٣ شوال المکرم ١٤٤٥ھ بمطابق ٢٣ اپریل ٢٠٢٤ء بروز سہ شنبہ ( منگل )




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney