آسمانی کتابوں و صحیفوں کی تعداد کتنی ہے؟


سوال نمبر 1970

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسںٔلہ ذیل کے بارے میں کہ آسمانی کتابیں اور صحیفوں کی تعداد کل کتنی ہے ؟ 

المستفتی : عبد الغفار بہار




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک العزیز الوھاب 

اللہ تبارک و تعالی نے جو آسمانی کتابیں نازل کیں ان کی کل تعداد ایک سو چار ہے سو صحیفے اور چار کتابیں جس میں چار بہت مشہور ہیں توریت حضرت موسی پر زبور حضرت دؤد پر انجیل حضرت عیسی پر اور قرآن مجید ہمارے نبی علیہم السلام پر نازل ہوئیں 


جیسا کہ تفسیر نعیمی میں ہے 

چار کتابیں بہت بڑی ہیں توریت جو موسی علیہ السلام پر زبور جو داؤد علیہ السلام پر انجیل جو عیسیٰ علیہ السلام پر اور قرآن شریف جو ہمارے نبی علیہ السلام پر نازل ہوئی اور کل سو صحیفے ہیں پچاس شیث علیہ السلام پر تیس ادریس علیہ السلام پر دس آدم علیہ السلام پر اور دس ابراہیم علیہ السلام پر اترے

(جلد ۲ صفحہ ۱۸۵ مکتبہ رضویہ دھلی )


اور اسی میں دوسرا قول ہے 

کہ اس سے(یعنی قرآن سے) پہلےکل آسمانی کتابیں ایک سو تین اتریں پچاس صحیفے شیث علیہ السلام پر اور تین ادریس علیہ السلام پر اور بیس ابراہیم علیہ السلام پر توریت موسی علیہ السلام پر زبور داؤد علیہ السلام پر اور انجیل عیسی علیہ السلام پر لیکن ان تمام کتابوں کے مضامین اس قرآن پاک میں جمع ہیں لہذا یہ کتاب ان تمام کتابوں کی جامع ہے

 

(تفسیر نعیمی جلد اول صفحہ ۱۰۳ مکتبہ رضویہ دھلی)


 واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبــــــــــــــــہ

محمد معراج رضوی براہی سنبھل







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney