سوال نمبر 1975
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلےکے بارے میں کہ ہاتھ میں دستانہ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ھے ؟
المستفتی محمدضیاء المصطفیٰ رضوی گیا،بہار
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
ہاتھ میں دستانہ پہن کر نماز پڑھنا جائز ودرست ہے، کیوں کہ ہاتھ کا دستانے سے چھپنا نہ.مکروہات میں سے ہے اور نہ ہی مفسدات میں سے ہے جیسے پیر میں موزہ پہن کر نماز ہوجاتی ہے جس میں ٹخنہ چھپا ہوتا ہے یونہی ہاتھ میں دستانہ پہن کر نماز پڑھنے میں اصلاً حرج نہیں نماز بلاکراہت ہوجائےگی.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۸ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۳ ھجری
0 تبصرے