آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

فارم والی (برائلر) مرغی کا کھانا کیسا ہے؟


سوال نمبر 1978

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ میں کہ فارمی مرغی کا کیا حکم ہے'اور اس کا کھانا کیسا ہےجواب عطا فرمائیں کھا سکتے ہیں یا نہیں

المستفتی عبدالرزاق صدیقی



وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

بلاشبہ فارمی مرغی (براٸلر مرغی )کا گوشت کھانا جاٸز ہے۔


 ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ:پولٹری فارم کے انڈوں اور بچوں کا کھانا بلاشبہ جائز ہے اگرچہ مرغیاں بغیر جوڑا کھائے انڈا دیتی ہیں اور اگرچہ الکٹرانک کی گرمی سے بچہ پیدا کیا جاتا ہے۔ اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا قدس سرہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں: جائز ہے کہ وہ تنہا مادہ کی منی منعقد مستحیل بطیب ہے جیسے اور انڈے نرومادہ دونوں کی منی مستحیل۔اھ 

(فتاوی رضویہ جلد نہم نصف آخر صفحہ/۴۳" بحوالہ فتاوی فقیہ ملت، جلد دوم صفحہ نمبر/۲۳۸)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney