کیا عورتیں قبرستان میں جا سکتی ہیں؟


 سوال نمبر 2008

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

علمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے سوال کہ خواتین  قبرستان میں جا سکتی ہیں کہ نہیں 

قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم نوازش ہوگی 

المستفتی ۔۔۔محمد مجسم رضوی کشنگنجوی بہار الہند




وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب

قبرستان یا مزارات اولیاء پر عورتوں کاجانا منع ہےبہارشریعت میں ہےعورتوں کے ليے بعض علما نے زیارت قبور کو جائز بتایا، درمختار میں یہی قول اختیار کیا، مگر عزیزوں کی قبور پر جائیں گی تو جزع و فزع کریں گی، لہذا ممنوع ہے اور صالحین کی قبور پر برکت کے ليے جائیں تو بوڑھیوں کے ليے حرج نہیں اور جوانوں کے ليے ممنوع اور اسلم یہ ہے کہ عورتیں مطلقا منع کی جائیں کہ اپنوں کی قبور کی زیارت میں تو وہی جزع و فزع ہے اور صالحین کی قبور پر یا تعظیم میں حد سے گزر جائیں گی یا بے ادبی کریں گی کہ عورتوں میں یہ دونوں باتیں بکثرت پائی جاتی ہیں


حصہ ٣ ، ص ٨٤٩

{مکتبہ مدینہ دھلی}

واللہ و رسولہ اعلم 

عبیداللہ حنفی بریلوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney