فصل دیکھنے کی دعا؟


سوال نمبر 2009

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 

(١) فصل دیکھنے کی بھی کوئی دعا ہے 

(٢)کسانی کرنا کس کی سنت ہے؟

المستفتی ....عبد الرحمن صاحب گجرات



وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ

(١) فصل کے دیکھتے وقت ایسی دعاجو بزرگوں سے منقول ہو تلاش بسارکےباوجود فقیر قاصر رہا مگر اس میں کوٸی شک نہیں فصل کا کھیت میں مکمل طور پر آجانا یہ من جانب اللہ بےشمار نعمتوں میں ایک نعمت عظمیٰ ہے تو اسکانظارہ کرتے وقت مندرجہ ذیل دعا پڑھیں ۔۔۔۔۔


اَللّٰهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِيْ مِنْ نِّعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ ، لَا شَرِيْكَ لَكَ ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ “

ترجمہ: اے اللہ! جو بھی نعمت میرے پاس یا تیری مخلوق میں سے کسی کے پاس بھی صبح کے وقت موجود ہے تو وہ صرف تنہا تیری ہی جانب سے ہے،(اُن میں)، تیرا کوئی شریک نہیں،پس تیرے لئے ہی ساری تعریف اور شکر ہے


سنن ابی داٶد ، کتاب الادب ، ص ٦٩٢

{زکریابک ڈپو}


اور اگر الحَمْدُ ِلله ، سبحان الله ، ماشاءاللہ ، لک الحمد فی الدنیا و لک الحمد فی الاخریٰ ، وغیرہ جیسے کلمات مقدسہ ذبان پر جاری کریں تب دعا ہوجاۓ گی


(٢) کھتی باڑی کرنا یہ کٸ انبیإ کرام کی سنت مبارکہ ہے اولا یہ کام ہمارے جدامجد سیدنا حضرت آدم علیہ السلام نے کیا 


تفسیرروح البیان ، جلد ١ ، ص ٣٣٧

{رضوی کتاب گھردھلی}


اسکے علاوہ کھیتی کسانی حضرت ابراھیم و لوط علیہما السلام وغیرہ نے بھی کی ہے


واللہ و رسولہ اعلم 

کتبہ

عبیداللہ حنفی بریلوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney