کیا کسی کو پھلانگنے سے لمبائی چھوٹی ہو جاتی ہے؟


سوال نمبر 2010

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کے لوگ کہتے ہیں کے کوئی شخص اگر لیٹا ہو تو اس کے اوپر سے کوئی نکل جائے تو اسکی لمبائی hieght چھوٹی رہ جاتی کیا یہ کہنا صحیح ہے؟ 

المستفتی :- محمد عظم رضا بریلوی




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ 

انسان کا موٹا ہونا یا دبلا ہو لمبا ہونا نانٹا ہونا وغیرہ یہ سب اللّٰہ پاک کے دست قدرت میں ہے اس میں انسان کا کچھ بھی بس نہیں! لہذا یہ کہنا کہ انسان کے اوپر سے گزرنا گویا اسکی Hieght کو کم کرنا یہ غلط فہمی ہے!


جیسا کہ قرآن میں ہے رب تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے

وماتشاٶن الاان یشاءاللہ رب العلمین'


اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب(کنزالایمان ، سورہ التکویر آیت ۲۹)

یعنی کسی کےچاہے سے کچھ نہیں ہوتا ہے وہی ہوتاہے جو اللہ چاہتا ہے جو سارے جہان کا رب ہے



امام غزالیٰ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں 

ولواجتمع البشر والملاٸکة و الشیاطین علیٰ ان یحرکو فی العالم ذرة أو یسکنوھا او ینقصوھا أو یزیدفیھا بغیرارادتہ و حولہ و قوتہ لعجزوا عن ذالک ولم یقدروا ماشإ کان ومالایشإ لایکون 


اگر تمام انسان فرشتے اور شیاطین جمع ہوجائیں اس بات پر کے عالم کے اندر کوئی بھی ذرہ اس کو ہلا دے یا اس کو ٹہرا دیں یا اس میں سے کچھ کم کر دیں یا اس میں سے کچھ اضافہ کردیں بغیر اللہ کے ارادے اور اس کی طاقت و قوت کے تو یقینا وہ سب کے سب عاجز ہو جائیں گے اور اس پر قادر نہیں ہو پائیں گے اللہ نے جو چاہا ہوا اورنہیں چاہتا ہے تو نہیں ہوتا ہے


(مجانی الادب)


خلاصہ یہ کہ کسی انسان کے اوپر سے گزرنے سے لمبائی لم نہیں ہوتی میں یہ خلاف ادب ضرور ہے کیوں انسان کا مقام و مرتبہ اللہ کی بارگاہ میں بہت بلندوبالا ہے انسان کی تعریف رب ذوالجلال نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر فرماٸی ۔۔۔ 


لقدکرمنا بنی آدم 


ہم (اللہ)نے آدم کی اولاد کو عزت والا بنایا شرف والا بنایا


لقدخلقنا الانسان فی احسن تقویم 


تحقیق کہ انسان کو ہم بہت زیادہ خوبصورت بنایا 

لہذا ایسا نہیں کرنا چاہئے اور اگر غلطی سے ایساہوجائے تو اس سے معافی مانگ لے تاکہ فتنہ وفساد کا معاملہ نہ رہے


واللہ اعلم 

کتبہ 

عبیداللہ حنفی بریلوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney