کیا طوطے کا جوٹھا و بیٹ ناپاک ہے؟


سوال نمبر 2061

 السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکا تہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ طوطے کا بیٹ اور جوٹھے کا صحیح حکم کیا ہے؟ 

المستفتی : محمد شاداب رضوی کولکاتا




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللّٰه و رسولہ 

طوطا کا جھوٹا پاکی کےحکم میں ہیں اسلیۓ کہ قاعدہ کلیہ ہے کہ وہ پرندے جن کا گوشت حلال ہے ان کا جھوٹا پاک ہے


فتاویٰ ھندیہ میں ہے ۔۔۔ 


سٶرمایٶکل لحمه من الدواب و الطیور طاھر


المجلدالاول ، کتاب الطھارة ، ص٢٣

{مکتبہ زکریا الھند}

صدرالشریعہ تحریر فرماتے ہیں ۔۔۔

جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے چوپائے ہو یا پرند ان کا جھوٹا پاک ہے اگر چہ نر ہوں جیسے گائے بیل بھینس بکری کبوتر وغیرہ

بہارشریعت ، حصہ ٢ ، ص٣٤٢

{مکتبہ مدینہ دھلی}


اور طوطےکی بیٹ بھی پاک ہے کیوں کہ وہ حلال پرندے جن کی اڑان اونچی ہوتی ہے انکی بیٹ پاک ہے


صدرالشریعہ تحریرفرماتے ہیں ۔۔۔


جو پرند حلال اونچے اڑتے ہیں جیسے کبوتر مینا مرغابی قاز انکی بیٹ پاک ہے


المرجع السابق ، ص ٣٩١


واللہ و رسولہ اعلم 

عبیداللہ حنفی بریلوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney