روزے کی حالت میں ندی میں تیرنا کیسا؟


سوال نمبر 2095

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ روزے کی حالت میں ”سوئمنگ“ کرنا (یعنی تیرنا )کیسا ہے؟ 

المستفتی :- عبداللہ گجرات




وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

روزے کی حالت میں جس طرح گھر میں نہانا غسل کرنا جائز ہے یوں ہی دریا تالاب میں بھی غسل کرنا جائز ہے روزے کی حالت میں بسا اوقات تالاب وغیرہ میں نہاتے وقت تیرنے کی صورت میں انسان پانی بھی پی جاتا ہے لہذا حلق میں پانی چلا جانے کی صورت میں اگر روزہ دار ہونا یاد تھا تو روزہ جاتا رہا اس روزے کی قضا لازم ہے اور اگر روزہ دار ہونا یاد نہیں تھا تو روزہ نہیں ٹوٹا 

فلہذا بحالت روزہ ”سوئمنگ( یعنی تیرنے ) سے پرہیز کرنا ہی اولی ہے 

تفصیل کے لیے بہار شریعت حصہ پنجم روزہ کا بیان مطالعہ کریں ___

واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا، نوریؔ عفی عنہ

۱۲ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری 

۱٤ اپریل ۲۰۲۲ عیسوی پنجشنبہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney