حالت حیض میں مہندی لگانا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2094

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ میں کہ عورت حالت حیض میں مہندی لگا سکتی ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہر بانی ہوگی

المستفتی:-  محمد افضال یوپی



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب

ایام سوگ کے علاوہ عورت جب چاہے مہندی لگا سکتی ہے خواہ وہ حائضہ ہو یا غیر حائضہ کوئی حرج نہیں. حدیث مبارکہ میں ہے:عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ اِمْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ رضی اﷲ عنها قَالَتْ: تَخْتَضِبُ الْحَائِضُ؟ فَقَالَتْ: قَد کُنَّا عِندَ النَّبِیِّ صلی الله علیه وسلم وَنَحْنُ نَخْتَضِبُ فَلَمْ يَکُن يَنْهَانَا عَنْه


’’حضرت معاذہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے دریافت کیا: کیا حائضہ مہندی لگا سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مہندی لگاتیں تھیں، آپ ہمیں اس سے منع نہیں فرماتے تھے

ابن ماجه کتاب الطھارۃ باب الحائض تختضب حدیث ٧٠٠

   اس حدیث شریف کے تحت علامہ عبد الغنی دہلوی علیہ الرحمہ متوفی١٢٩٥ھ لکھتے ہیں:قال فقھاٶنا یجوز للحاٸض والجنب ان تختضب ثم تغتسل۔(انجاح الحاجة علی سنن ابن ماجة،ص٤٨،مطبوعة:قدیمی کتب خانہ،کراچی)

ہمارے فقہاٸے کرام نے فرمایا کہ حاٸضہ اور جنبی کیلٸے جاٸز ہے کہ وہ مہندی لگاٸے اور پھر غسل کرے۔

 واللہ اعلم بالصواب

      کتبہ

محمد فرقان برکاتی امجدی 

١٢ رمضان المبارک ١٤٤٣ ھ

١٤ اپریل ٢٠٢٢ ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney