رات کو کپڑے میں بٹن لگانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 2093

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ  رات کو بٹن لگا سکتے ہیں کہ نہیں کچھ لوگ کہتے ہیں رات کو اپنے ہاتھ سے کپڑا سینے سے تمہارا کفن چھوٹا پڑ جائے گا کیا رات کو سوئی دھاگا لین دین کر سکتے ہیں ۔ 

سائل :- محمد سہیل اختر رضوی کشن گنج بہار)



وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب

رات کو کپڑا سینا بٹن ٹانکنا ہاتھ سے ہو یا مشین سے جائز ہے جو لوگ کہتے ہیں ایسا کرنے سے کفن کا کپڑا چھوٹا پڑ جائےگا ایسا کچھ ثابت نہیں ہے، رات کو سوئی دھاگا یا کسی بھی چیز کا لین دین جائز ہے شرع نے جس چیز کی ممانعت نہیں کی ہے اس میں اپنے طرف سے کچھ باتیں بڑھا کر کرنا سراسر جہالت وحماقت ہے ، 

ھذا ماظھرلی وھو سبحانہ وتعالیٰ واحکم واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم 

کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۶ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری

۱۸ اپریل ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney