ساؤنڈ کی ریپرنگ کرنا اور اس، پر اجرت لینا کیسا ہے؟

 

سوال نمبر 2092

السلام علیکم و رحمۃ اللہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے اکرام اس مسئلہ کے بارے میں کے زید آڈیو الیکٹرانک ریپیر کا کام کرتا ہے تو زید کو یہ کام کرنا چاہیۓ یا نہیں ایسے کام کی اجرت لینا کیسا؟

المستفتی :- غلام مرسلین رضا قادری مرادآباد السلام علیکم و رحمۃ اللہ




وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

آڈیو الیکٹرانک ریپیر کا کام کرنا جائز ہے  اور اس  کام کی اجرت لینا بھی جائز ہے  

 کہ یہ معصیت کے لئے متعین نہیں کہ اس کے ذریعے  نعت منقبت تلاوت کلام پاک سب سنی جاتی ہیں یوں ہی ٹی وی کیمرہ بھی معصیت کے لئے متعین نہیں  اس لئے ان کی بھی تجارت ومرمت جائزودرست ہے 

فتاوی رضویہ قدیم ج  ۸ ص ۱٦٦ میں ہے : نفس اجرت کہ کسی فعل حرام کے مقابل نہ ہوحرام نہیں یہی معنی حنفیہ کے کہ 

یطیب الاجران کان السبب حراماکمافی الاشباہ وغیرہ

(ایسا ہی فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۳٦١ میں ہے)  والله تعالیٰ اعلم  

کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 

۹ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری

۱۱ اپریل ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney