کیا دورانِ روزہ بوسہ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


 سوال نمبر 2098

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا بیوی کا بوسہ لینے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے؟ 

المستفتی۔ محمد اسامہ 




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب 

روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ  لیا اور انزال نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر انزال ہو گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا!


خلیفہ حضور اعلی حضرت حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ اپنی کتاب بہار شریعت میں رقمطراز ہیں کہ بوسہ لیا مگر انزال نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹا۔ یوہیں عورت کی طرف بلکہ اس کی شرم گاہ کی طرف نظر کی مگر ہاتھ نہ لگایا اور انزال ہوگیا، اگرچہ بار بار نظر کرنے یا جماع وغیرہ کے خیال کرنے سے انزال ہوا، اگرچہ دیر تک خیال جمانے سے ایسا ہوا ہو ان سب صورتوں میں روزہ نہیں ٹوٹا (ج ١، ح ٥، ص: ٩٨٢)


ہاں اگر دوران بوسہ  ہونٹ یا زبان کی رطوبت حلق سے اتر گئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا 


واللہ تعالی اعلم بالصواب 




کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. ٙاگر بیوی سے بوس وکنار کیا جسم کو چھوا اور انزال ہو گیا ایسی حالت میں روزہ ٹوٹے گا اور کیا کفارہ بھی دینا ہو گا جبکہ ایسی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے اس کا علم نہ تھا۔

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney