کیا کسی کو بغیر حساب و کتاب جنت میں داخل کیا جائے گا؟


سوال نمبر 2099

 السلام علیکم و رحمة الله وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماۓکرام مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کون کون سے لوگ بے حساب جنت میں جائیں گے؟

مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں ۔

بینواوتوجروا 

المستفتی عبدالله پاکستان 




وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب ۔ 

یہ تو صرف اللہ رب العزت اور اس کا محبوب داناۓ غیوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ہی جانتے ہیں کہ کون کون سے لوگ بے حساب جنت میں جائیں گے مگر احادیث کریمہ سے یہ بات ظاہر ہے کہ اللہ عزوجل جس پر کرم کردے وہ بے حساب جنت میں داخل ہوگا ۔


جیساکہ فقیہ اعظم حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےہیں ،، 

نبی کریم صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اُمّت سے ستّر ہزار بے حساب جنت میں داخل ہوں گے اور ان کے طفیل میں ہر ایک کے ساتھ ستّر ہزار اور رب عزوجل ان کے ساتھ تین جماعتیں اور دے گا، معلوم نہیں ہر جماعت میں کتنے ہوں گے، اس کا شمار وہی جانے۔

   

عن عبد الرحمٰن بن أبي بکر، أنّ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال : (( إنّ ربي أعطاني سبعین ألفا من أمتي یدخلون الجنۃ بغیر حساب )) ، فقال عمر : یا رسول اللّٰہ، فھلّا استزدتہ ؟ قال : (( قد استزدتہ فأعطاني مع کل رجل سبعین ألفا )) ، قال عمر : فھلّا استزدتہ ؟ قال : (( قد استزدتہ فأعطاني ھکذا )) ، وفرّج عبد اللّٰہ بن بکر بین یدیہ، وقال عبد اللّٰہ : وبسط باعَیہ، وحثا عبد اللّٰہ، وقال ھشام : وھذا مِن اللّٰہ لا یدری ما عددہ ۔ ’’ المسند ‘‘ للإمام أحمد بن حنبل، الحدیث : ۱۷۰۶ ، ج ۱ ، ص ۴۱۹۔


   عن أبي أمامۃ یقول : سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول : (( وعدني ربي أن یدخل النۃ من أمتي سبعین ألفًا لا حساب علیھم ولا عذاب، مع کل ألف سبعون ألفًا وثلاث حثیات من حثیات ربي ))۔’’ سنن الترمذي ‘‘ ، کتاب صفۃ القیامۃ، الحدیث : ۲۴۴۵ ، ج ۴ ، ص ۱۹۸


تہجد پڑھنے والے بِلا حساب جنت میں جائیں گے۔

ارشادباری تعالی :

  تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا٘-وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ(۱۶) } پ ۲۱ ، السجدۃ :۱۶۔   


            في ’’ تفسیر الطبري ‘‘ ، ج ۱۰ ، ص ۲۳۹ ، تحت الآیۃ : حدثني یونس، قال : أخبرنا ابن وہب، قال : قال ابن زید في قولہ : { تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ } قال : ہؤلاء المتہجدون لصلاۃ اللیل )۔


           عن أسماء بنت یزید عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال : (( یحشر الناس في صعید واحد یوم القیامۃ، فینادي مناد فیقول : أین الذین کانت تتجافی جنوبھم عن المضاجع، فیقومون وھم قلیل فیدخلون الجنۃ بغیر حساب ثم یؤمر بسائر الناس ’’ بالحساب ‘‘))۔ ’’ شعب الإیمان ‘‘ ، باب في الصلاۃ، تحسین الصلاۃ والإکثار منہا، الحدیث : ۳۲۴۴ ، ج ۳ ، ص ۱۶۹۔


           في ’’ المرقاۃ ‘‘ ج ۱ ، ص ۱۹۴ ، تحت اللفظ : ( { عَنِ الْمَضَاجِعِ } أي : المفارش والمراقد، والجمہور علی أنّ المراد صلاۃ التہجد )۔


بہارشریعت مع تخریج جلداول حصہ اول صفحہ ١٤٥ ۔ معاد و حشر کا بیان ۔ المکتبة المدینة دعوت اسلامی ۔ 



وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبه 


العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی ۔ 

٦ شوال المکرم ١٤٤٣ھ

٩ مئی ٢٠٢٢ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney