حالت روزہ میں بلو فلم دیکھا منی خارج ہو گیا تو کیا حکم ہے؟


 سوال نمبر 2126

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ زید روزہ کی حالت میں تھا اور اس نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز دیکھا یہاں تک کہ منی کا خروج ہو گیا تو کیا زید کا روزہ باقی رہا یا جاتا رہا؟

(ساٸل:محمد حسن رضا ہاشمی بانکا بہار)




وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:

شخصِ مذکور اپنے اس عمل کے سبب سخت گنہگار ہوا ہے جس کے سبب اس پر توبہ واجب ہے، لیکن اس سے اس کا روزہ نہیں ٹوٹا ہے جبکہ اپنے ہاتھ وغیرہ سے مادہ منویہ نہ نکالا ہو، اگرچہ اس نے فحش یعنی برا منظر دیکھتے ہوئے اپنے عضو خاص پر ہاتھ لگایا ہو، ہاں اگر اپنے ہاتھ وغیرہ کو استعمال کرکے انزال کیا ہے تو اس سے روزہ ٹوٹ گیا ہے جس کے سبب اس پر ایک روزے کی قضا لازم ہے۔چنانچہ علامہ نظام الدین حنفی متوفی١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے لکھا ہے:

واذا نظر الی امراة بشھوة فی وجھھا او فرجھا کرر النظر او لا لا یفطر اذا انزل کذا فی فتح القدیر وکذا لا یفطر بالفکر اذا امنی ھکذا فی السراج الوھاج۔(الفتاوی الھندیة،٢٠٤/١)

   اور ہاتھ وغیرہ کے ذریعے انزال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔چنانچہ علامہ نظام الدین حنفی متوفی١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے لکھا ہے:

واذا عالج ذکرہ حتی امنی فعلیہ القضاء وھو المختار وبہ قال عامة المشایخ کذا فی البحر الرائق۔

(الفتاوی الھندیة،٢٠٥/١)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:۔

محمد اسامہ قادری

پاکستان،کراچی

پیر،٩/رمضان،١٤٤٣ھ۔١٠/ا پریل،٢٠٢٢م







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney