کفن کی بندش کھول دینی چاہیے یا نہیں؟


سوال نمبر 2127

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

الاستفتاء: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قبر میں اتارنے کے بعد میت کے کفن کی گانٹھیں کھول دینی چاہئیں یا نہیں؟

(سائل:محمد عظیم، سنبہلی)



وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:

جی ہاں! بندش کھول دیں اور اگر نہ کھولی جب بھی 

کوئی حرج نہیں۔ چنانچہ علامہ ابو الحسن احمد بن محمد قدوری حنفی متوفی٤٢٨ھ اور علامہ ابو بکر بن علی حنفی متوفی٨٠٠ھ لکھتے ہیں:(وتحل العقد عنہ) لانھا انما فعلت لئلا تنتشر الاکفان وقد امن من ذلک وان دفنت معہ فلا باس بہ۔

 (مختصر القدوری وشرحہ الجوھرة النیرة،١٠٩/١)

   اور صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی علیہ الرحمہ متوفی١٣٦٧ھ لکھتے ہیں:قبر میں رکھنے کے بعد کفن کی بندش کھول دیں کہ اب ضرورت نہیں اور نہ کھولی تو حرج نہیں۔

 (بہار شریعت،٨٤٩/١)

کتبہ:

محمد اُسامہ قادری

پاکستان،کراچی

اتوار، ٥/ذو القعدة،١٤٤٣ھ۔٥/جون،٢٠٢٢م







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney