كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فان، الخ کا خلاصہ؟


سوال نمبر 2136

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍ ....وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ...

کل شیئ ھالک الا وجھہ

 ان دو آیات میں اللہ عزوجل کے لئے وجہ اس طرح لفظ استعمال ہوا۔۔۔

 اللہ پاک تو اعضاء جسمانی سے پاک ہے۔ تو ہم یہاں وجہ سے کونسا معنی لیں گے مراد۔۔۔اسکی وضاحت فرمادیجیئے

المستفتی غلام احمد قادری نیپال




وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب

بے شک اللہ تعالی جسم و جسمانیت سے پاک ہے مذکورہ بالا عبارت کریمہ میں جو لفظ وجہ آیا ہے اس سے مراد اللہ تبارک و تعالی کا چہرہ نہیں، بلکہ ذات باری تعالی ہے !

 جیساکہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے ترجمہ سے ظاہر ہے !

 كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍۚۖ(۲۶)وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ(سورہ رحمن آیت ۲۷)

ترجمہ: کنزالایمان

زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا  

وَ لَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۘ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۫-كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗؕ-لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠( سورہ قصص آیت ۸۸)

ترجمہ: کنزالایمان

اور اللہ کے ساتھ دوسرے خدا کو نہ پوج اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہر چیز فانی ہے سوا اس کی ذات کے اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے


واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney