بھتیجے کا نکاح سالی سے کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2144

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ۔

الاستفتاء: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کی سالی ہے زید کا بھتیجا دونوں کے نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔

(سائل:انوار احمد رضوی بہرائچ شریف، یوپی)



وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:

 جائز ہے کیونکہ زید کی سالی اگرچہ اس کے بھتیجے کی خالہ ہوتی ہے لیکن چونکہ وہ اس کی سگی خالہ نہیں بلکہ رشتے کے اعتبار سے خالہ ہے اور یہ ان عورتوں میں سے نہیں ہے کہ جس سے نکاح حرام ہو، لہٰذا اس سے نکاح بحکمِ قرآنی حلال ہے۔چنانچہ قرآنِ کریم میں ہے:وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ۔ 

(النساء:٢٤/٤)

ترجمہ، اور ان کے سوا جو رہیں وہ تمہیں حلال ہیں۔ (کنز الایمان)


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ:

محمد اُسامہ قادری

پاکستان، کراچی

جمعہ، ٢٤/ذو القعدة، ١٤٤٣ھ۔ ٢٤/جون، ٢٠٢٢







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney