• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

9 مُحَرَّم بروز سنچر 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومطلاقتین مرتبہ چھوڑ دیا کہنے سے کون سی طلاق واقع ہوگی ؟

تین مرتبہ چھوڑ دیا کہنے سے کون سی طلاق واقع ہوگی ؟

SRRazmi جولائی 02, 2022 طلاق


سوال نمبر 2152

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

الاستفتاء: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بیوی سے کہا میں نے تمہیں چھوڑ دیا چھوڑ دیا چھوڑ دیا طلاق کے متعلق کیا حکم ہے؟ حضرت رہنمائی فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی۔

(سائل:محمد شمشاد رضا برکاتی)




وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:

 برتقدیرِ صدقِ سائل زید کی بیوی پر طلاقِ مغلظہ یعنی تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں، کیونکہ زید نے اپنی بیوی کو تین بار صریح الفاظِ طلاق کہے ہیں۔چنانچہ صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوفی١٣٦٧ھ لکھتے ہیں:اردو میں یہ لفظ کہ میں نے تجھے چھوڑا، صریح ہے اس سے ایک رجعی ہوگی،کچھ نیت ہو یا نہ ہو۔ 

(بہار شریعت،١١٨/٢)

   لہٰذا وہ عورت اپنے شوہر(زید) پر حُرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوگئی ہے اور اب ان دونوں کا نکاح حلالہ شرعی کے بغیر ہرگز نہیں ہوسکتا ہے۔چنانچہ قرآنِ کریم میں ہے:فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ۔ 

(البقرة:٢٣٠/٢)

ترجمہ،پھر اگر تیسری طلاق اسے دی تو اب وہ عورت اسے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے. 

(کنز الایمان)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:۔

محمد اُسامہ قادری

پاکستان، کراچی

منگل، ٢٨/ذو القعدة،١٤٤٣ھ۔٢٨/جون،٢٠٢٢




Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5312602

مشہور اشاعتیں

محرم الحرام میں ڈھول بجانے والے اور دیکھنے والوں کو ثواب سمجھ کر پانی پلانا کیسا ہے؟

تعزیہ کے سامنے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

کیا کسی دن مچھلی کھانا منع ہے؟

امام باڑا بنانا کیساہے؟

‎محرم میں بچوں کو فقیر بنانا کیسا ہے؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان