کافر کو کافر کہہ کر مخاطب کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2163

 الســـلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ   

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کافر کو کافر کہنا چاہئے ؟ اس پر قرآن وسنت سے چند دلیلوں کی ضرورت ہے عطا فرماٸیں

سائل :- محمد انور خان رضوی علیمی اسمعیلی متعلم الجامعتہ الاسمعیلیہ مسولی شریف




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ

کافر کو مخاطب کرکے کافر کہنا ضروری نہیں کہ یہ باعث فتنہ و فساد ہے ظاہر سی بات ہے کسی کے سامنے کافر کو کافر کہا جاۓ تو مکمل جھگڑے کا امکان ہے! خواہ وہ کافر غیر مسلم ہو یا دیوبندی وہابی شیعہ وغیرہ!

نا ہی اسلام اسکی اجازت دیتا ہےقرآن میں اللہ نے جہاں جہاں کافروں کو کافر کہلوایا وہ موقع و محل کےاعتبارسے!

لہٰذا کافر کو کافر موقع و محل کے اعتبار سےگردانا جاۓگا!

مثلاً کسی بھی کافر و مشرک سے بوقت مناظرہ و مباحثہ ان کےعقاٸدہ باطلہ و کاذبہ ثابت کرتےہوۓ کہاۓگا کہ آپ نے اپنے عقائد باطلہ کے ذریعے دائرہ اسلام سے خارج ہیں یعنی کافر ہیں!

بغیرہ ضرورت شرعیہ کہنا ضروری نہیں اوریہاں ھندوستان میں جبکہ کافر کو کافر کہنےمیں ایکشن لیا جاتاہو حکومت کی طرف سے سزائیں تجویز کردی جاتی ہوں تو ایسی صورت میں سخت منع ہے کیونکہ اپنے نفس و ناموس کو خطرے میں ڈالنا ہے جس کی اسلام قطعا اجازت نہیں دیتاحدیث شریف میں ہے۔۔۔


 عن حذيفة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا ينبغي للمؤمن ان يذل نفسه قالوا وكيف يذل نفسه قال يتعرض من البلاء لما لا يطیق 


حضرت حذیفہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی مومن کے لیےجاٸز نہیں ہے کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل و خوار کرے صحابہ نے عرض کیا اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرے گا فرماتےہیں فرمایا اپنے آپ کو ایسی مصیبت سے دو چار کرے جسکا بوج اٹھانا اسکی طاقت سے باہر ہو!


سنن الترمذی ، المجلدالثانی ، کتاب الفتن ، ص ٢٤٨

{مجلس برکات}


اور ہاں کسی کافر کی عدم موجودگی میں کوٸی شخص ان کےعقاٸد باطلہ کو جانتےہوۓ دریافت کرے کہ فلاں کو اسکےعقیدےکے اعتبار سےکیاکہا جاۓگاکہاجاٸیگا تو جواب میں آپ کافر ہی کہا جائے گا


تنبیہ :- کافر کو جاننا یہ ضرریات دین سےہےنہ کہ کافر کو کافر کہنا ضروریات دین سے ہے مگر بوقت ضروت شرعیہ! کافر کو بوقت ِ ضرورت موقع محل کی مناسبت سے کافر کہنا درست بلکہ اسلوب ِ قرآنی کے موافق ہے


واللہ و رسولہ اعلم 


کتبــــــــــــــــــــــــــہ

عبیــــــداللّٰه حنفـــــــی بریـلوی مقـــام دھـــونرہ ٹانڈہ ضـــــلع بریلی شــریف {یوپی}


٢٦ ذی الحجہ بروز منگل ٣٤٤١؁ھ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney