نماز جمعہ کے بعد لمبی دعا مانگنا کیسا ہے؟


سوال نمبر 2164

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید مسجد کا امام ہے اور جمعہ کی فرض نماز کے بعد اردو میں لمبی دعا کرتا ہے تو کیا اس طرح اردو میں لمبی دعا کرنا درست یا نہیں؟ 

سائل :- عبداللہ 



وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ

اس میں کوٸی شک نہیں کہ بعد نماز فرض دعا احادیث جلیلہ سے ثابت ہیں!

 ایک حدیث میں ہے ۔۔ الدعاءمخ العباد ۔۔ دعاعبادت کا مغز ہے۔۔۔ خواہ وہ دعا اردو میں ہو یا عربی میں یا فارسی میں۔

لیکن شرع نے ہر امر ذیشان کا ایک موقع ومحل رکھا ہے اس سے ہٹ کر اس عمل کو کرنا کبھی منع ہے کبھی مکروہ تحریمی کبھی ناجاٸزکبھی حرام بھی ہے۔۔۔ 

لہذا دعا کرنا ہر فرض نماز کےبعد ایک امر ذیشان ہےمگر وہ نمازیں جن کے بعد سنت مٶکدہ ہے تو وہاں امام کو مختصر دعا کرنا چائیے زیادہ لمبی دعا نہ کرے کہ سنتوں کا ثواب کم ہو جاتا ہے اب کوٸی دعاطویل و اذکار جمیلہ کرنا چاہے تو مکمل نماز کی اداٸیگی کے بعد کرے یا سب مل کرکریں اختیار ہے!

ہاں بعد فجر و عصر لمبی دعا امام لمبی دعاکرسکتا ہے!

لہذا امام کا بعد جماعت جمعہ طویل دعا کرنا بہتر نہیں کیوں کہ بعد جمعہ سنت مٶکدہ و نفل نمازیں بھی ہے اسکے علاوہ دیگر وجوہات بھی ہیں!


علامہ سیدامین ابن عابدین شامی حنفی متوفی١٢٥٢ھ تحریر فرماتےہیں۔۔۔


قَوْلُهُ إلَّا بِقَدْرِ اللَّهُمَّ إلَخْ) لِمَا رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَالتِّرْمِذِيُّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَقْعُدُ إلَّا بِمِقْدَارِ مَا يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْك السَّلَامُ تَبَارَكْت يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» وَأَمَّا مَا وَرَدَ مِنْ الْأَحَادِيثِ فِي الْأَذْكَارِ عَقِيبَ الصَّلَاةِ فَلَا دَلَالَةَ فِيهِ عَلَى الْإِتْيَانِ بِهَا قَبْلَ السُّنَّةِ، بَلْ يُحْمَلُ عَلَى الْإِتْيَانِ بِهَا بَعْدَهَا؛ لِأَنَّ السُّنَّةَ مِنْ لَوَاحِقِ الْفَرِيضَةِ وَتَوَابِعِهَا وَمُكَمِّلَاتِهَا فَلَمْ تَكُنْ أَجْنَبِيَّةً عَنْهَا، فَمَا يُفْعَلُ بَعْدَهَا يُطْلَقُ عَلَيْهِ أَنَّهُ عَقِيبَ الْفَرِيضَةِ


ردالمحتار شرح تنویرالابصار ، کتاب الصلوة ، ص ٢٤٦

{بیروت لبنان}


حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ تحریر فرماتےہیں ۔۔


(بعدفرض) قبل سنت مختصر دعاپر قناعت چاہیۓ ورنہ سنتوں کا ثواب کم ہو جائے گا


بہار شریعت ، حصہ ٣ ، ص ٥٣٩

{قادری کتاب گھر}


واللہ و رسولہ اعلم 


کتبــــــــــــــــــــــــــہ 

عبیــــــداللّٰه حنفـــــــی بریـلوی مقـــام دھـــونرہ ٹانڈہ ضـــــلع بریلی شــریف {یوپی}


٢٢ ذی الحجہ بروز جمعہ ٣٤٤١؁ھ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney