کیا بغیر بوہنی کے ادھار سامان دینے سے دن خراب ہو جاتا ہے؟


سوال نمبر 2166

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں زید دوکانداری کرتا ہے زید کے یہاں ایک خریدار آیا صبح صبح زید نے کہا ابھی بوہنی نہیں ہوئی ہے زید کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ جواب عنایت فرمائیں

المستفتی ۔۔۔عبدالحفیظ نوری ٹونگا رضا نگر ضلع الہ آباد یوپی اترپردیشہر!




اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ

صورت مستفسرہ میں زید پر کوئی حکم عائد نہ ہوگا

البتہ! زید یہ اعتقاد رکھتا ہو کہ پہلا سودا معاملہ نقدہوگا تو پورے دن کےمعاملات میرےحق میں نفع بخش ہوں گے تو یہ اعتقاد باطل ہے زیدکو چاہیے کہ توبہ کرے! 

اکثر جہگوں پر دوکاندار عوام الناس کا خیال ہے کہ جب تک بوہنی نہ ہو اس وقت تک ادھار نہیں دینا چاہیے کہ اس سے مصاٸب آتے ہیں اور منافع نہیں ہوتا!

یہ خیال سراسر غلط بےبنیاد ہے شرع سے اسکا کوٸی بھی تعلق نہیں! کیوں کہ اھل اسلام کاعقیدہ ہے کہ نفع و نقصان کمی و زیادتی وغیرہ سب من جانب اللہ ہے!

ہاں باٸع کی یہ مرضی رہی کہ ادھار دےیا نا دے اس میں کوٸی حرج نہیں!

لیکن مذکورہ جہالت و حماقت سےاجتناب کرے!

اور اپنے پیدا کرنےوالےکی ذات پر بھروسہ رکھے!

قرآن شریف میں ہے!

وَمَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠

اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہےاللّٰه سارےجہان کارب! {یعنی کسی کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہتا ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے}

کنزالایمان ، التکویر ، آیت ٢٩

وااللّٰه و رسولہ اعلم


کتبــــــــــــــــــــــــــہ

عبیــــــداللّٰه حنفـــــــی بریـلوی مقـــام دھـــونرہ ٹانڈہ ضـــــلع بریلی شــریف یوپی

٣٠/ذی الحجہ ٣٤٤١؁ھ بروز ہفتہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney