سرکار جو خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے وہ کونسا خطبہ رہتا تھا؟


سوال نمبر 2170

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضورﷺ جو جمعہ کا خطبہ دیتے تھے تو اس خطبے میں ہر مہینے کی فضلیت کا ذکر ہو تا تھا یا ایک ہی خطبہ دیتے تھے یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ میں کونسا خطبہ پڑھتے تھے

برائے مہربانی اس حوالے سے کوئی کتاب یا مدلل کوئی جواب ہو تو فراہم کریں

سائل محمد تذکیر رضا اسلام پور بنگال





وعلیکم اسلام ورحمتہ اللہ برکاتہ 

الجواب بعون الملک العزیز الوہاب 


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبات حمد باری تعالی اور وعظ و نصیحت پر مشتمل ہوتے آپ اھل زبان تھے آپ کے خطبات جمعہ میں کسی ماہ کی تخصیص کی کیا وجہ؟ جیسا موقع ومحل ہوتا ویسا خطبہ ارشاد فرماتے نیز جمعہ کے لیے کوئی خاص خطبہ نہ تھا کہ اسے ہی ارشاد فرماتے من جانب اللہ جو احکام آتے وہ یا جو سامعین کے حل کا تقاضا ہوتا بیان فرماتے خصوصا آپ کے خطبے وعظ و تذکیر مشتمل ہوتے جیسا کہ احادیث کریمہ سے ظاہر و باہر ہے آپ کے خطبات درمیانی و مختصر ہوتے  


جیسا کہ احادیث میں وارد ہے 


عَنْ جَابِرِ بن سَمرَۃَ قَالَ کَانَتْ لِلنَّبِیِّﷺ خْطْبَاتَانِ فَجَلَسَ بَیھَھُمَا یَقْرَأُ القُرْاٰنَ وَیَذَکِّرُ الناس۔ (صحیح مسلم کتاب الجمعة ج۱ص۲۸۳)


’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ دو خطبے ارشاد فرماتے اور دونوں کے درمیان بیٹھا کرتے تھے قرآن پڑھتے اور لوگوں کو وعظ کرتے تھے۔‘‘


عَنْ جَابر بن سَمرۃ قَالَ کُنتُ اُصَلِّی مَع النبیﷺ فَکَانَتْ صَلوتُهُ قَصداً وَخُطبته قصدا۔ (صحیح مسلم ج۱ص۲۸۲)


حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نماز جمعہ نبیﷺ کی اقتدار میں پڑھتا تھا، آپﷺ کی نماز جمعہ اور خطبہ دونوں درمیانے ہوتے تھے۔


عن عمار قال سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ، وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ، مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ، فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ، وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ (صحیح مسلم ج۱ص۲۸۲ )


حضرت عمار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ قدرے لمبی نماز اور قدرے مختصر خطبہ خطیب کی فقاہت کی علامت ہے


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney