ہریسہ کیا ہے؟ اور کیا یہ کھانا سنت ہے؟

سوال نمبر 2174

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہریسہ کیا ہے اور کیا ہریسہ کا ذکر مذہب اسلام میں آیا ہے؟

المستفتی عبد الحی



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

باسمه تعالی و تقدس الجواب:

ہریسہ ایک قسم کا حلوہ ہے جو عرب کا بہت مشہور حلوہ ہے گیہوں کے آٹے اور گوشت کی یخنی(اکنی کرکے) اور چند اشیاء ڈال کر دودھ وغیرہ سے بنایا جاتا ہے احادیث مبارکہ میں اس کا ذکر آیا ہے 


 جیساکہ" مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح میں ہے ،

"وعن داؤد بن صالح بن دینار عن امه انّ مولاتھا ارسلتھا بھریسة الی عائشة قالت فوجدتھا تصلی فاشارت الیّ ان ضعیھا ۔۔۔۔


روایت ہے حضرت ابوداؤد ابن صالح ابن دینار سے وہ اپنی والدہ سے راوی کہ ان کی مالکہ نے انہیں ہریسہ دے کر حضرت عائشہ کے پاس بھیجا میں نے آپ کو نماز پڑھتے پایا مجھے اشارہ کیا کہ رکھ دو ۔۔۔۔۔

 حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث شریف شرح میں ہریسہ کے تحت فرماتے ہیں! ہر یسہ ہرس سے بنا بمعنی سخت کوٹنا عرب کا مشہور حلوہ

(ج١،ص٣٠١،مکتبہ ادبی دنیا مٹیا محل جامع مسجد دہلی)


 نیز مولوی فیروز الدین صاحب اپنی مشہور زمانہ لغت کی کتاب میں فرماتے ہیں !

"ہریسہ ایک قسم کا کھانا جو گیہوں کے آٹے گوشت کی یخنی اور دودھ سے پکاتے ہیں "

(فیروز اللغات کلاں صفحہ ۱۴۳۹ مکتبہ ادبی دنیا )


واللہ تعالی اعلم بالصواب

 کتبــــــــــــــــہ 

محمد معراج رضوی براہی سنبھل یوپی الہند







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney