• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

26 مُحَرَّم بروز منگل 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومحلال وحرامچوہا کھانا حرام ہے؟

چوہا کھانا حرام ہے؟

SRRazmi اگست 16, 2022 حلال وحرام
سوال نمبر 2178
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ چوہا کھانا کیسا ہے ؟ 
المستفتی محمد سراج ضلع کشن گنج بہار


وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب :
چوہا کھانا حرام ہے  کیونکہ چوہا حشرات الارض میں سے ہے ۔
 نوکیلے دانتوں سے شکار کرنے والا ہر جانور حرام ہے
 محقق جلیل اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
"ہماری تمام کتبِ مذہب اور صحاحِ احادیثِ سید المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہم اجمعین میں صاف صریح حکمِ قطعی کلی بلااستثناء وتخصیص موجود ہے ، کہ ہر پرند اپنے پنجہ سے شکار کرنے والے حرام ہے، جیسے ہر درندہ دانتوں سے شکار کرنے والے۔عالمگیری میں بدائع سے ہے:”لایحلّ کل ذی مخلب من الطیر” ۔یعنی حرام ہے ہر پنچہ والا پرند۔ طحطاوی میں ہے :”لایحل سباع الوحوش والطیر” اھ ملخصا۔درندے وحشی وپرند سب حرام ہیں۔حموی پھر طحطاوی پھر شامی میں ہے :”الدلیل علیہ انہ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نہی عن اکل کل ذی ناب من السباع، وکل ذی مخلب من الطیر”، رواہ وابوداؤدوجماعۃ”
(فتاوی رضویہ جلد ۲۰ صفحہ ۳۱۴ ) 
 اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
"حشرات الارض حرام ہیں جیسے: چوہا، چھپکلی، گرگٹ، گھونس، سانپ، بچھو، مچھر، پسو، کٹھمل، مکھی، کلی، مینڈک وغیرہا۔”(بہارِ شریعت حصہ  ١۵ صفحہ ٣٢٦)
واللہ تعالیٰ اعلم 
کتبہ
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 
۱۳ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۱۲ اگست ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ مبارک



Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5347845

مشہور اشاعتیں

سید کا مرتبہ بڑا ہے یا عالم کا؟ ‏

مردے کو فریجر کے اندر رکھنا کیسا؟

پرانی قبر پر دوبارہ مٹی ڈالنا کیسا؟

امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا تیجہ کرنا کیسا ہے؟

امام سے پہلے کوئی بھی رکن ادا کرنا اور امام کے پیچھے قرات کرنا کیسا؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان