حضور ﷺ کو انتقال کے کتنے دن بعد دفن کیا گیا؟


سوال نمبر 2179

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام حضورﷺ کا دفینہ انتقال کے کتنے وقت کے بعد ہوا؟ 

ساٸل ۔۔۔ ذیشان چشتی اٹاوہ



وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ


حضور نبی کریم ﷺ نے اس دنیاۓفانی سے پیر کےدن رحلت فرماٸی!

اور تدفین بدھ کی رات میں ہوٸی! یعنی منگل کا دن گزار کا جورات آتی ہے اسی میں آپ ﷺ مدفون ہوۓ!

علامہ محقق شیخ عبدالحق محدث دھلوی متوفی ١٠٥٢ھ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ۔

حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی وفات روزِدوشنبہ یعنی پیر کے دن ہوئی تھی! روزسہ شنبہ پورا گزر گیا آپ کا تخت شریف آپ کے گھر میں رہا اور لوگ نماز پڑھتے رہے آپ کو شب چہار شنبہ وقتِ سحر دفن کیا گیا 

مدارج النبوت ، جلدثانی ، ص ٥١١

{ایم ایس انصاری دھلی}

وااللّٰه و رسولہ اعلم

کتبــــــہ

عبیــــداللّٰه حنفـــی بریلوی مقـــام دھـــونرہ ٹانڈہ ضـــــلع بریلی شــریف {یوپی}

محرم الحرام ٤٤٤١؁ھ بروز







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney