سنی، دیوبندی کو کیسے پہچانیں؟


 سوال نمبر 2177

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ میں کہ کسی اجنبی شخص کے بارے میں معلوم کرنا ہوکہ سنی ہے یا دیو بندی یا وہابی تو کیسے معلوم کریں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

المستفتی :- محمد حسنین رضا مہاراشٹر




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب ھوالحق الی الصواب:

سنی و دیوبندی اور وہابی کی پہچان کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کے سامنے سیدی سرکار اعلٰی حضرت علیہ الرحمہ کا تذکرہ کیجئے اور آپ کی چند کتابوں کا نام لیجئے مثلا حسام الحرمین ، فتاوی رضویہ ، الدولۃ المکیہ بالمادۃ الغیبیہ وغیرہا اگر وہ ان کتابوں کی تائید کرتا ہے اور اس کے مطابق عقیدہ رکھتا ہے تو سنی ہے اور اگر ان کتابوں کا انکار کرتاہے اور رشید احمد گنگوہی ، اشرف علی تھانوی ، اسمعیل دہلوی وغیرہ کو اپنا پیشوا مانتا ہے تو وہ دیو بندی وہابی ہے 


جیسا کہ فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں 


جو لوگ فتاوی حسام الحرمین ، الصوارم الہندیہ ، المعتقد المنتقد اور المستندالمعتمد ، فتاوی رضویہ ، بہار شریعت ، خزائن العرفان وغیرہ علماۓ اہل سنت کی تصنیفات کے مطابق عقیدہ رکھتے ہوں تو وہ سنی مسلمان ہیں اور جو لوگ علماۓ دیو بند ، رشید احمد گنگوہی ، محمد قاسم نانوتوی ، خلیل احمد انبیٹھوی ، اشرف علی تھانوی کے ہم عقیدہ ہوں ان کو اپنا امام اور پیشوا مانے وہ دیو بندی ہے 


فتاوی شارح بخاری جلد سوم صفحہ ١٤٩


واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

محمدفرقان برکاتی امجدی 

١٣ محرم الحرام ١٤٤٤ ھ

١٢ اگست ٢٠٢٢ ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney