حنفی کا شافعی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 2176

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ 

علمائے کرام کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں 

کہ کوئی حنفی کسی شافعی لڑکی سے شادی کر سکتا ہے یا نہیں؟

(المستقی محمد توقیر رضا اشرفی) 




وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب 

کر سکتا ہے کوئی حرج نہیں خواہ لڑکی شافعی ہو یا لڑکا حنفی یا اس کا عکس ، 

 فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۳۱٦ میں ہے : سئل شیخ الاسلام عطا بن حمزۃ عن مرأۃ شافعیۃ بکر بالغۃ زوجت نفسھا من حنفی بغیر اذن أبیھا والأب لایرضی وردہ ھل یصح ھذا النکاح قال : نعم وکذالک لو زوجت نفسھا من شافعی کذا فی الظھیریۃ " اھ 

اور بہار شریعت حصہ ہفتم صفحہ ۴۸ میں ہے : شافعیہ عورت بالغہ کوآری نے حنفی سے نکاح کیا اور اس کا باپ راضی نہیں تو نکاح صحیح ہوگیا۔ یوہیں اس کا عکس۔

واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ

محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۶ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری 

۱۵ اگست ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney