کیا گرا ہوا مال قبر سے نکال سکتے ہیں؟

 سوال نمبر 2194


السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام مندرجہ  ذیل کے بارے میں کہ اگر قبر کے اندر کسی کا مال گر جاۓ اور بعد میں پتا  چلے تو کیا قبر قبر کھود کر مال نکالنا جائز ہے 

سائل .محمد زین العابدین قادری بہرائچ یو پی

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ

جی ہاں نکال سکتےہیں لیکن یہ یاد رہے میت کی بےحرمتی نہ ہونےپاۓ

علامہ سیدامین ابن عابدین شامی حنفی متوفی١٢٥٢ھ تحریر فرماتےہیں۔وَلَا يُخْرَجُ مِنْهُ) بَعْدَ إهَالَةِ التُّرَابِ (إلَّا) لِحَقِّ آدَمِيٍّ قَوْلُهُ كَأَنْ تَكُونَ الْأَرْضُ مَغْصُوبَةً) وَكَمَا إذَا سَقَطَ فِي الْقَبْرِ مَتَاعٌ أَوْ كُفِّنَ بِثَوْبٍ مَغْصُوبٍ أَوْ دُفِنَ مَعَهُ مَالٌ قَالُوا: وَلَوْ كَانَ الْمَالُ دِرْهَمًا بَحْرٌ.(ردالمحتار و الدرالمختار ، المجلدالثانی ، کتاب الصلوة ، ص ١٤٥/بیروت لبنان)

علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے تحریر فرمایا ہےوَإِنْ وَقَعَ فِي الْقَبْرِ مَتَاعٌ فَعُلِمَ بِذَلِكَ بَعْدَ مَا أَهَالُوا عَلَيْهِ التُّرَابَ يُنْبَشُ، كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ، قَالُوا وَلَوْ كَانَ الْمَالُ دِرْهَمًا، كَذَا فِي الْبَحْرِ الرَّائِقِ (الفتاویٰ الھندیة ، المجلدالاول ، کتاب الصلوة ص ١٨٣/بیروت لبنان)

اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتےہیں کسی کا کچھ مال قبر میں گرگیا مٹی دینے کے بعد یاد آیا تو قبر کھود کر نکال سکتے ہیں اگرچہ وہ ایک ہی درہم ہو.(بہارشریعت ، حصہ ٤ ، ص ٨٤٧/رضوی کتاب گھر)واللّٰه و رسولہ اعلم

کتبہ

عبید اللہ حنفی بریلوی 

٤صفرالمظفر ٤٤٤١؁ھ بروزجمعہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney