عورتوں کا جلوس میں جانا کیساہے؟

 سوال نمبر 2207

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بارہ ربیع الاول میں لڑکیوں کا جلوس میں نکلنا کیسا ہے دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 

(سائل محمد نوشاد رضا نوری ارریہ) 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ

 الجواب عورتوں  کا جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم  کے سا تھ ہونا بہت سی خرا فات ،بڑے ،بڑے فتنے کا با عث ہے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم میں ان کی شمو لیت سے بہت سی برا ئیاں جنم لے چکی ہیں عو رتیں بن سنور کر زیب و زینت کا اظہار کرتی ہو ئی جلوس کے سا تھ ہو تی ہیں ـ اور نو جوان ان کی طرف با ر بار نظریں  اٹھا تے اور توجہ انہیں کی طرف ہوجاتی  ہیں یقینا یہ نا جا ئز ہے اب بروجہ اختلاط نفس جلوس کو ناجائز نہیں کہہ سکتے ــ 

 بلکہ اس میں جو برا ئیاں شامل ہو گئی ہیں انہیں ختم کیا جا ئے کہ مسنون یا جائزکام میں حرام جیزوں کے مل جا نے سے اصل حلال کام حرام نہیں ہو جاتا ہے بلکہ حرام تو حرام ہی رہتا ہے اور حلا ل،حلال فتح مکہ سے پہلے خانہ کعبہ میں بت تھے اور کو ہ صفا و مر وہ پر بت تھے مگر بتوں کی وجہ سے مسلمانوں نے نہ تو طواف چھوڑا اور نہ عمرہ ہاں جب اللہ تعالیٰ نے قدرت دی تو بتوں کو مٹا یا اس طرح کے سیکڑوں مثا لیں مو جو د ہیں  (ماخوذ از جآء الحق) 

 ۔و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب

کتبہ

حقیر عجمی محمد علی واحدی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney