بسی چلانا یا اس میں رقم لگانا کیساہے؟

 سوال نمبر2216

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل  کے بارے میں کہ 

ہمارے یہاں عورتیں بِیڑی بناتی ہیں تو جتنا روپیہ اُنھیں ملتا ہے 10 20 عورتیں 500 روپیہ کر کے ایک جگہ میں جمع کرتی ہیں پھر جب 1000 یا 5000 ایک کٹھا ہو جاتے ہیں تو پھر کاغذ کے الگ الگ ٹکڑے میں سب کا نام لکھا جاتا ہے پھر سب کاغذ کے ٹکڑے کو ایک ہی بار میں پھینکتی ہیں اور کسی چھوٹے بچے کو کہتی ہے کے ایک ٹکڑا اٹھاؤ اس ٹکڑے میں جس کا نام رہتا ہے سب روپیہ ان کو دے دیا جا تا ہے اب ان سارے کاغذات سے اِن کا نام ہٹ گیا لیکن ان کو روپیہ دینے ہو گا جب تک سب کو اپنا اپنا روپیہ نہ مل جائے 

اس میں کسی کا فائدہ نہیں ہو تا ہے یعنی کسی کو کم یا زیادہ نہیں دیا جاتا ہے سب کو اپنا اپنا روپیہ ہی ملتا ہے اس میں فائدہ یہی ہے کے تمام روپیہ ایک کٹھا کر کے ملتے ہیں کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس طرح کرنا کیسا ہے؟

المستفتی:حمد نواز شریف جھارکھنڈ



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

اس کو کمیٹی ڈالنا کہتے ـ  عام طور پر کمیٹی اس طرح ڈالی جاتی ہے کہ ہرمہینے کچھ افرادمقررہ مقدار میں  پیسے  جمع کرواتےہیں اور کسی ایک  کا نام منتخب کرکے جمع شدہ  پیسے اسے  دے دیتےہیں ، یوں آگے پیچھے تمام افراد کوایک ایک کرکے اپنے  جمع کروائےہوئے پیسے مل جاتےہیں۔ اس انداز پر رہ کر  یہ کمیٹی ڈالنا ، جائز اور درست ہے۔ البتہ کچھ کمیٹیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن میں بولی لگائی جاتی ہے اور جو سب سے کم بولی لگاتا ہے  بولی شدہ رقم اس کو دے دی جاتی ہے اور باقی جو رقم بچتی ہے وہ دیگر شرکاء میں تقسیم ہوجاتی ہے۔ مثلاً کمیٹی کی جمع شدہ مجموعی رقم دو لاکھ روپے ہے اب اگر کسی نے سب سے کم بولی ایک لاکھ اسی ہزار روپے لگائی تو ان دو لاکھ روپے میں سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے بولی لگانے والے کو مل جائیں گے اور بقیہ بیس ہزار روپے دیگر ممبران میں تقسیم کردئیےجائیں گے   لیکن  کمیٹی  لینے والے  ممبر کو  مجموعی طور پر دو لاکھ روپے ہی جمع کروانے پڑیں گے۔ یہ سود کی صورت ہے ، ایسی کمیٹی ڈالنا حرام و گناہ ہے ـ ماہنامہ  فیضان مدینہ دعوت اسلامی ربیع الآخر ۱۴۴۲ ھجری صفحہ ۳۳ 

واللہ تعالی اعلم بالصواب


کتبہ 

حقیر عجمی محمد علی قادری واحدی ۱۳ صفر ۱۴۴۴ ھجری







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney