صف اول میں جگہ باقی ہوتو کیاکریں؟

 سوال نمبر 2218


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 


کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں اگر مسجد میں چھوٹے بچوں نے پیچھے صف بنائی ہوئی ہے اور آگے کی صف پوری کرنے کے لیے ان کے سامنے سے گزرنا پڑے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہ ہو تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے جب کہ ان بچوں میں ایسے  بھی بچے نظر آ رہے ہیں جو سنجیدگی سے نماز ادا کر رہے ہو

،جواب کا منتظر  احمد نوری ناکپور

الجواب بعون الملک الوہاب

اگر جماعت کھڑی ہو تو چھوٹے بچے ہوں یا بڑے ہوں اگر آگے کی صف خالی ہے تو ان کے آگے سے گزرتا ہوا جاۓ اور صف کو پر کرےکوئی حرج نہیں ہے کیونکہ جماعت میں امام کے آگے سے گزرنا منع ہے مقتدی کے آگے سے نہیں، 

علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت میں تحریر فرمایا ہے۔

وان وجد فی الصف الاوّل فرجة دون الصف الثانی یخرق الصف الثانی کذا فی القنیة


الفتاویٰ الھندیة ، المجلدالاوّل ، کتاب الصلوة ، ص ٩٨

{بیروت لبنان}


اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کی پہلی صف میں  جگہ ہو اور پچھلی صف بھر گئی ہو تو اس کو چیر کر جائے اور اس خالی جگہ میں  کھڑا ہو، اس کے لیے حدیث میں  فرمایا: کہ ’’جو صف میں  کشادگی دیکھ کر اسے بند کر دے، اس کی مغفرت ہو جائے گی 

بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 591 مکتبۃ المدینہ کراچی)


 واللہ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی گریڈیہ،جھار کھنڈ انڈیا ،11 ستمبر 2022 بروز اتوار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney