ہمزہ کو مد پڑھاتونماز کاکیاحکم ہے؟

  سوال نمبر 2219


الاستفتاء:السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سوال ۔ آیت_الذى خلق الموت والحياة لیبلوكم ایکم احسن عملا  ۔اس آیت کریمہ میں اگر امام عملا کی الف کو وقف کی حالت میں تین الف کے برابر مد کرے تو نماز کا کیا حکم ہے ۔

اور اسی طرح اس کے بعد والی آیت کریمہ  میں  لفظ طباقا پر

(سائل۔ معین الدین امبیڈکر نگر یوپی) 

وعلیکم السلام ورحمۃ  الله وبرکاتہ

الجواب : نماز ہوجائے گی ، کیونکہ اعراب میں خطا  یا تشدید یامد  کی غلطی کی وجہ سے نماز نہیں جاتی 

 جیسا کہ فتاویٰ رضویہ میں ہے: 

خطا فی الاعراب یعنی حرکت،سکون ، تشدید، تخفیف، قصر،مد کی غلطی میں علمائے متاخرین رحمہﷲ علیہم اجعیمن کا فتوی تو یہ ہے کہ علی الاطلاق اس سے نماز نہیں جاتی۔

فی الدرالمختار وزلۃ القاری لو فی اعراب لا تفسد وان غیر المعنی بہ یفتی۔بزازیہ 

دُرمختار میں ہے کہ قرأت کرنے والے کی غلطی اگر اعراب میں ہو تو نماز فاسد نہیں ہوگی اگرچہ اس سے معنی بدل جائے اسی پر فتوٰی ہےبزازیہ

ردالمحتار میں ہے: لا تفسد فی الکل وبہ یفتی ۔بزازیہ و خلاصہ ۔

ان تمام صورتوں میں نماز فاسد نہ ہوگی اور اسی پر فتوٰی ہے -

( فتاویٰ رضویہ مترجم جلد ۶ صفحہ ۲۴۹ ) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۵ صفر المظفر ۱٤٤٤ھجری

۱۳ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی سہ شنبہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney