آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

فرائض نماز یا شرائط نماز چھوٹ جائے توکیا حکم ہے؟

 سوال نمبر 2223
الاستفتاء: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کے بارے میں ایک سوال ہے کہ اگر شرائط نماز اور فرائض نماز میں سے کچھ چھوٹ جائے تو کیا نماز ہو جائے گی؟ 
 (سائل محمد عامر رضا دربھنگہ) 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
الجواب فرض یا شرط چھوٹ جانے کی صورت میں نماز نہیں ہوگی  چاہے قصداً ہو سہواً فرض یا شرط چھوٹ جانے کی صورت میں نماز کا اعادہ فرض ہے مثلاً حالت جنب میں  یا بغیر وضو کسی نے نماز پڑھی تو نماز ہوئی ہی نہیں پھر سے پڑھے کیوں کہ طہارت  شرائط نماز سے ہے یوں ہی کسی نے نماز کے ایک رکعت میں ایک ہی سجدہ کیا تو نماز نہیں ہوگی  کیوں کہ ہر رکعت میں دو سجدے فرائض نماز سے ہیں  
تفصیل کے لیے فتاویٰ رضویہ مترجم جلد ششم باب اماکن الصلاۃ  وبہار شریعت حصہ سوم فرائض، نماز وشرائط نماز کا مطالعہ کریں .والله تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۵ صفر المظفر ۱٤٤٤ھجری
۱۳ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی سہ شنبہ



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney