حلیمہ سعدیہ کے شوہر کاکیانام تھا؟

 (سوال نمبر 2252)


السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ دائی حلیمہ کے شوہر کا نام کیا تھا؟
(سائل:محمد ہاشم رضا، ضلع بہرائچ شریف)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:حضرت سیدتنا حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کا نام حارث تھا۔چنانچہ امام ابو محمد جمال الدین عبد الملک بن ہشام حمیری متوفی٢١٣ھ لکھتے ہیں:زوج حلیمة واسم ابیہ الذی ارضعہ صلی اللہ علیہ وسلم: الحارث بن عبد العزی۔
(السیرة النبویة لابن ھشام،١٤٩/١)

یعنی،حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا ان کے شوہر اور شوہر کے والد کا نام حارث بن عبد العزی تھا۔
   اور امام احمد رضا خان حنفی متوفی١٣٤٠ھ لکھتے ہیں:حضرت حلیمہ بنت عبد اللہ بن حارث کا قبیلہ بنی سعد ہے، شرفِ اسلام وصحابیت سے مشرف ہوئیں، ان کے شوہر جن کا شِیر(یعنی دودھ) حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے نوش فرمایا حارث سعدی، یہ بھی شرفِ اسلام وصحبت سے مشرف ہوئے، حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی قدم بوسی کو حاضر ہوئے تھے۔ملخصًا(فتاوٰی رضویہ،٢٩٣/٣٠)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان، کراچی
جمعرات،٢/ربیع الاول،١٤٤٤ھ۔٢٩/ستمبر،٢٠٢٢ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney